Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی جے پی پہلے معافی مانگے پھر ووٹ مانگے:ممتا

by | Feb 8, 2022

کھنؤ

مغربی بنگال کی وزیر اعلی و ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) صدر ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ کورونا وبا میں لاتعداد مہلوکین کو آخری رسوم کی ادائیگی کے لئے جس پارٹی کی حکومت لکڑی تک دستیاب نہ کراپائی ہو اسے پہلے ملک سے معافی مانگنی چاہئے پھر عوام سے ووٹ مانگنے کا اسے اخلاقی حق ملے سکے گا۔

محترمہ بنرنی جے یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں بی جے پی پر تلخ تبصرے کئے۔ انہوں نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی کو ٹی ایم سی کی حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا’ میں اترپردیش کی عوام سے ہی اپیل کرنے آئی ہوں کہ آپ سب متحد ہوکر بی جے پی کو شکست فاش سے دوچار کریں اور ایس پی کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کو ملک کو بچانے والا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے یہ الیکشن سبھی کے لئے بہت اہم ہے۔

اس لئے ٹی ایم سی نے اترپردیش میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس الیکشن کی اہمت کو بتاتے ہوئے کہا’ ہماری پارٹی گوا میں الیکشن لڑرہی ہے لیکن میں گوا نہیں گئی۔ مگر میں اترپردیش آئی ہوں کیونکہ اترپردیش کی لڑائی ملک کی عزت کو بچانے کی لڑائی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اترپردیش ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں سے بی جے پی گئی تو پورے ملک سے چلی جائے گی اس لئے بی جے پی کو اترپردیش میں ہرانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا’اگر ہم مغربی بنگال میں متحد ہوکر بی جے پی کر ہرا سکتے ہیں تو اترپردیش میں بھی متحد ہوکر بی جے پی کو ہرانا بہت آسان ہے۔

ترنمول لیڈر نے بی جے پی کے آج جاری کئے گئے مینو فیسٹو کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا۔ انہوں نے کہا’ ہمیں نہیں معلوم بی جے پی نے آج’انتخابی منشور‘جاری کیا ہے یا’مینو فیسٹو‘جاری کیا۔ کورونا میں اتنے لوگ مارے گئے جنہیں آخری رسوم کے لئے لکڑی تک نہیں ملی اور ہاتھرا میں جو ہوا اس کے لئے پہلے بی جے پی ملک سے معافی مانگے پھرووٹ مانگے۔

’انہوں نے کہا کہ بی جےپی کورونا بحران اور کسان تحریک کے دوران مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو نوکری دینے کا وعدہ اپنے انتخابی منشور میں کرتی تو انہیں خوشی ہوتی۔ اس دوران اکھلیش نے بی جے پی کے انتخابی منشور کو’جھوٹ کا جہاز‘قرار دیا۔

اکھلیش نے کہا’بی جے پی کا جھوٹ کا جہاز اس بار اترپردیش میں لینڈ نہیں کر پائے گا۔ ہمارے ساتھ ممتا دیدی کو آج دیکھ کر بی جے پی کو مغربی بنگال کی ہار یاد آگئی ہوگی۔ یواین آئی۔ولی

Recent Posts

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

جی تو نہیں چاہتا لیکن ووٹ تو کانگریس کو ہی دینا ہے

جی تو نہیں چاہتا لیکن ووٹ تو کانگریس کو ہی دینا ہے

ڈاکٹر علیم خان فلکی صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد ہر سمجھدار نما شخص ایک ہی رٹ لگا رہا ہے کہ اگر اپنی بقا چاہئے تو کانگریس کو ہی ووٹ دو۔ اِس بارتو خود ووٹ ڈالنے کی ہی نہیں بلکہ ووٹ ڈلوانے کی بھی مہم چِھڑی ہوئی ہے۔ دینی جماعتیں ہوں کہ سماجی تنظیمیں، آٹو ڈرائیور...

داعش کے پیچھے کون ؟

داعش کے پیچھے کون ؟

مشرف شمسی میرا روڈ ،ممبئی پاکستان میں ایک دہشت گردی کی کاروائی میں پانچ چینی انجینئر جاں بحق ہوئے ہیں ۔اس دہشت گردی کے واقعہ سے پہلے روس میں ایک میوزک کنسرٹ میں ایک بڑی دہشت گرد کاروائی ہوئی تھی جس میں اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ معصوم لوگوں کی جانیں گئیں ہیں اور اس...

لوک سبھا انتخابات مودی اور شاہ کے ذاتی مستقبل کا بھی فیصلہ ہے!

لوک سبھا انتخابات مودی اور شاہ کے ذاتی مستقبل کا بھی فیصلہ ہے!

مشرف شمسی میرا روڈ ،ممبئی میں نے دو ہفتے پہلے اپنے اداریہ میں لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کی بات کی تھی ۔دو دن پہلے یہی مطالبہ تریںمل کانگریس کے بڑے رہنماء ڈیریک اوبرائن نے کی ہے ۔چنڈی گڑھ کے مئیر چناو میں جس طرح کی دھاندلی پریذائیڈنگ آفیسر انیل...