Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہماری حکومت مسلم بہن۔ بیٹیوں کے ساتھ ہے:مودی

by | Feb 10, 2022

سہارنپور

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ایک بار پھر تین طلاق قانون کے حوالے سے اپوزیشن کو ہدف تنقید اور مسلم خواتین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم خواتین کو اس ظلم سے نجات دلانے کی وجہ سے ووٹوں کے کچھ ٹھیکدار مسلم بیٹیوں کےآگے بڑھنے کے ان کی توقعات میں حائل ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے ان کی حکومت مسلم بہن بیٹیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مودی نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے والی سیٹوں پر بی جے پی کے انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے جمعرات کو سہارنپور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کےٹھیکیدار مسلم بہن۔ بیٹیوں کے حق اور ان کے آگے بڑھنے کی توقعات کو روکنے کے لئے نئے نئے طریقے تلاش کررہے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر مسلم خواتین کو گمراہ کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا’بی جے پی کے لئے ترقی میں بیٹیوں کی شراکت اولین ترجیح ہے۔مسلم بہن بیٹیاں ہماری اس صاف نیت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج مغربی اترپردیش کی 11اضلاع کی 58سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذریعہ گذشتہ ماہ  08جنوری 2022 کو ریاست میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ریاست میں مودی کی یہ پہلی انتخابی ریلی تھی۔

کووڈ پروٹوکول کی وجہ سے انہوں نے گذشتہ دنوں پہلے مرحلے کی ووٹنگ والی سیٹوں پر ورچولی خطاب کیا تھا۔

انتخابی سیاست کے اعتبار سے مغربی اترپردیش کے اہم ضلع سہارنپور میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کا نام لئے بغیر ان پر مسلم منھ بھرائی اور فسادات کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی امیدوار بھی موجود تھے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...