:حجاب تنازعہ: مسلم لڑکیوں کےموبائل نمبرانٹرنیٹ پر، پولس سےشکایت

بنگلور: حجاب تنازعہ کے درمیان کرناٹک میں مسلم لڑکیوں کی ذاتی تفصیلات پبلک ڈومین میں شیئر کرنے کا ایک نیا معاملہ سرخیوں میں آیا ہے۔

یہاں چھ مسلم طالبات کے والدین نے پولیس سے شکایت کی ہے کہ ان کی بچیوں کی ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

یہ تمام لڑکیاں اُڈپی ضلع سے ہیں جہاں حجاب کا تنازع پورے ملک میں سرخیوں میں آیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ احتجاج کرنے والی طالبات میں یہ لڑکیاں بھی شامل تھیں۔

متاثرہ لڑکیوں کے والدین نے اڈپی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ این وشنو وردھن (ایس پی این وشنو وردھن) سے شکایت کی ہے۔

والدین کو خدشہ ہے کہ یہ تفصیلات لڑکیوں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔

وہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شکایات کے مطابق موبائل نمبر سمیت ذاتی تفصیلات پبلک ڈومین میں شیئر کی گئی ہیں۔

والدین کی شکایت کے بعد ایس پی وشنو وردھن نے کہا کہ ان سے آن لائن دستیاب معلومات کے دستاویزی ثبوت مانگے گئے ہیں اور ملنے کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *