Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسرو : پی ایس ایل وی سی-52 کی کامیابی کے ساتھ لانچ

by | Feb 14, 2022

 انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے آج صبح 5.59 بجے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل دو چھوٹے کو پیسینجرسیٹلائٹس کے ساتھ لانچ کیا۔ یہ 2022 کا اسروکا پہلا لانچ مشن تھا، جس کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی کل شروع ہوئی تھی۔

اسرو نے پی ایس ایل وی سی-52 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا، نئے چیئرمین ایس سوما ناتھ کی قیادت میں تین سیٹلائٹس کو درستگی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا گیا۔ پی ایس ایل وی سی-52کی 54 ویں پرواز تھی اور پی ایس ایل وی ۔ایکس ایل کنفیگریشن کا استعمال کرتے ہوئے 23 واں مشن تھا۔

پی ایس ایل وی -سی52/ای گھنٹے اور 30 منٹ کی الٹی گنتی کا عمل آج 04:29 بجے شروع ہو گیاتھا۔ لانچ وہیکل کو زمین کے مشاہدے کے سیٹلائٹ ای او ایس-04 کے مدار میں گردش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا وزن 1,710 کلوگرام ہے اور 529 کلومیٹر کے سورج کے ہم آہنگ قطبی مدار میں ہے۔ ای او ایس-04 ایک ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ ہے جو زراعت، جنگلات اور باغات، مٹی کی نمی اور ہائیڈرولوجی اور فلڈ میپنگ جیسی ایپلی کیشنز کے لیے تمام موسمی حالات میں اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی ۔سی 52 کو کامیابی سے خلاء میں چھوڑے جانے پر بھاری خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا: پی ایس ایل وی ۔ سی52 مشن کے کامیاب لانچ پر بھارتی خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد ۔ای او ایس ۔04سیٹلائٹ ، زراعت، جنگلات اور شجر کاری، مٹی کی نمی اور ہائیڈرو لوجی کے ساتھ ساتھ سیلاب کے بارے میں نظر رکھنے کیلئے ہر موسم میں حالات کا پتہ لگانے کیلئے اعلیٰ قسم کی تصاویر فراہم کرےگا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...