Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بل گیٹس ہلال پاکستان سے سرفراز

by | Feb 17, 2022

اسلام آباد: بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ بعد ازاں ایوانِ صدر میں ایک تقریب میں بل گیٹس کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول اعزاز ہلالِ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ بل گیٹس نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔

جمعرات کو این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل گیٹس اور ان کے وفد کو این سی او سی کے کردار اور طریقہ کار، وبائی مرض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں، پاکستان بھر میں کورونا کی صورتحال اور ادارے کی جانب سے بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے نفاذ پر گہری دلچسپی لی اور ویکسینیشن کی مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی ٹویٹ میں بل گیٹس کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ میں کہا کہ بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا جائزہ لینے کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اور احساس پروگرام کا بھی دورہ کریں گا۔

اس کے علاوہ بل گیٹس صدر عارف علوی اور صوبوں کے محکمہ صحت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ کھرب پتی بل گیٹس دنیا بھر میں جاری پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مدد کرنے والے نمایاں ترین افراد میں سے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2020 میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کے لیے 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا جسے 24 ماہ کی مدت میں پاکستان کے کورونا وائرس ویکینیشن پروگرام پر خرچ کیا جانا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...