ہندستان نے افغانستان کو انسانی امداد کی پانچویں کھیپ بھیجی

نئی دہلی

ہندستان نے سنیچر کو افغانستان کو انسانی امداد کے طورپر پانچویں کھیپ بھیجی، جس میں 2.5ٹن طبی سامان او ر اونی کپڑے شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ افغانستان لوگوں کے ساتھ ہماری خصوصی شراکت داری جاری ہے۔ ہندستان نے آج افغانستان کو 2.5ٹن طبی سامان اور اونی کپڑوں کی پانچویں کھیپ پہنچائی۔

مسٹر باگچی نے مزید کہا کہ گزشتہ 29جنوری کو ہندستان نے افغانستان کو تین ٹن ضروری زندگی بچانے والی دواوں کے ساتھ طبی امداد کے طورپر چوتھے بیچ کی سپلائی کی تھی، جسے کابل میں واقع اندرا گاندھی اسپتال کو سونپ دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *