Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کرناٹک: حجابی طالبات نے کالج کے گیٹ پر ہی پروفیسر کو سونپے اسائنمنٹ

by | Feb 22, 2022

 کنداپور(کرناٹک ) : حجاب تنازعہ سڑکوں سے عدالت تک اثر دکھا رہا ہے ۔کہیں طالبات نے حجاب کے بغیر پریکٹیکل امتحانات میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی تھی ۔ لیکن آج حجابی طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے کنداپور سرکاری جونیئر کالج کے شعبہ کامرس سے تعلق رکھنے والی چار طالبات نے کالج گیٹ تک پہنچ کر انٹرنل مارکس کے لئے تیار کیے گئے اسائنمنٹس اپنے پروفیسر کے حوالہ کیے یاد رہے کہ  3 فروری سے کنداپور کالج میں بھی پرنسپل نے حجابی طالبات کو کالج احاطہ سے باہر بھی بھیجا تھا ۔ تب سے یہ طالبات کچھ دنوں تک روزانہ گیٹ تک آ کر واپس چلی جاتی ہیں ۔

اس کے بعد انہوں نے حجاب اتار کر کالج جانے کے بجائے گھر پر ہی رہ کر امتحان کی تیاری کرنے کو ترجیج دی ۔ پھر انہیں دئیےگئے کام کو پورا کرکے گیٹ کے باہر سے ہی متعلقہ پروفیسروں کو اسائنمنٹس  سونپ کر چلی گئیں ۔بات ظاہر ہے کہ طالبات  حجاب کے بغیر کالج میں داخل ہونے کو تیار نہیں ہے۔

پروفیسر اودئے کمار شیٹی نے بتایا کہ  کامرس شعبہ کے انٹرنل مارکس کے لئے سال میں دو مرتبہ اسائنمنٹ دئے جاتے ہیں ۔ اسی لئے کامرس شعبہ کی حجابی طالبات نے بھی اپنے اسائنمنٹس جمع کر رہی ہیں ۔ آج چار طالبات نے اسائنمنٹ جمع کروایا ہے ۔ کل بھی مزید طالبات آ سکتی ہیں ۔ دو دن قبل کچھ طالبات کے والدین نے بھی اپنے بچوں کے اسائنمنٹس جمع کروائے تھے ۔

یاد رہے کہ جب سے حجاب کا تنازعہ ابھرا ہے کرناٹک میں مختلف کالجوں اور اسکولوں میں طالبات نے احتجاج اور مظاہرے شروع کردئیے ہیں ۔کہیں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں۔ فی الحال اس تنازعہ کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ کیس کرناٹک ہائی کورٹ میں

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...