Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اردوصحافت کا دوسو سالہ جشن سابق نائب صدر حامدانصاری افتتاح کریں گے

by | Feb 25, 2022

نئی دہلی،( یواین آئی) سابق نائب صدر جمہوریہ حامدانصاری آئندہ 30 مارچ کو اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ اطلاع آج یہاں تقریبات کمیٹی کے کنوینر معصوم مرادآبادی نے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس باوقار تقریب میں ملک بھر سے سرکردہ صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔اس موقع پر اردوصحافت کی لازوال قربانیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی اور ملک کے چنندہ سینئر صحافیوں کو’کارنامہ حیات ایوارڈ‘پیش کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے سربراہ پروفیسر شافع قدوائی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر ایک یادگاری مجلہ بھی شائع کیا جائے گا، جس میں اردو صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل کا احاطہ کیا جائے گا،جس کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری ممتازصحافی سہیل انجم کو سونپی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران قدیم اردو اخبارات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اردو کا پہلا اخبار’جام جہاں نما‘ 27 مارچ 1822کو کلکتہ سے شائع ہواتھا۔اس اعتبار سے اردوصحافت اپنے قیام کے دوسوسال مکمل کرنے جارہی ہے ۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں اردو صحافت کی تاریخ لازوال قربانیوں اور جدوجہد سے عبارت ہے۔ اس ملک کی آزادی کے لیے سب سے پہلی قربانی اردو صحافی مولوی محمدباقر نے دی۔ جنھیں انگریزوں نے1857 کی جنگ آزادی کی جرات مندانہ رپورٹنگ کی پاداش میں توپ کے دہانے پر رکھ کراڑادیا۔ اردو صحافت کی دوسوسالہ تقریبات کو منانے کا مقصد ان عظیم الشان قربانیوں کو یاد کرنا ہے جو اردو صحافیوں نے اس ملک کی آزادی اور آزادہندوستان کی تعمیر وتشکیل میں دی ہیں۔
اردو صحافت دو سو سالہ تقریبات کمیٹی کے کنوینر معصوم مرادآبادی نے مزید کہا کہ اس موقع پر اردو صحافت کے جن معماروں کے نام پر ایوارڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں مولوی محمدباقر، پنڈت ہری ہردت، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا حسرت موہانی، مولانا محمدعلی جوہر، مولانا ظفرعلی خاں، مولانا عبد الماجد دریابادی، مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی، مولانا عثمان فارقلیط، رئیس الدین فریدی اور جی ڈی چندن کے نام شامل ہیں۔یہ ایوارڈ ان بزرگ اردوصحافیوں کو بصداحترام پیش کئے جائیں گے، جنھوں نے اپنی زندگیاں اردوصحافت کو پروان چڑھانے میں گزاری ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...