Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسٹاک مارکیٹ میں پھر سے آئی گراوٹ

by | Mar 2, 2022

ممبئی

عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر دھاتوں ، توانائی، بجلی اور تیل اور گیس جیسے گروپوں میں خرید کے باوجود آٹو، بینکنگ، فائنانس اور آئی ٹی وغیرہ گرپوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد سے زائد گراوٹ درج کی گئی ۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 778.38 پوائنٹس گر کر 55468.90 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 187.95 پوائنٹس گر کر 16605.95 پوائنٹس پرآگیا ۔

بی ایس ای میں بڑی کمپنوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کم رہی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.17 فیصد گر کر 23316.56 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.12 فیصد گرکر 26631.33 پوائنٹس پرآ گیا۔

بی ایس ای میں شامل زیادہ تر گروپ گرواٹ میں رہے جن میں آٹو 2.87 فیصد، بینک 2.25 فیصد، فائنانس 2.07 فیصد، سی ڈی جی ایس 1.73 فیصد، ہیلتھ کیئر 1.23 فیصد، ریئلٹی 1.23 فیصد، کیپٹل گڈز 0.75 فیصد، سی ڈی 0.58 فیصد، ٹیلی کام 1.62 فیصد، ٹیک 0.63 فیصد، آئی ٹی 0.54 فیصد اور ایف ایم سی جی 0.36 فیصد شامل ہیں ۔

اضافے میں رہنے والے گروپوں میں میٹلز 4.58 فیصد، تیل اور گیس 1.06 فیصد، پاور 1.38 فیصد، رئیلٹی 1.52 فیصد، توانائی 1.73 فیصد اور بیسک مٹریل 1.07 فیصد شامل ہے۔

بی ایس ای میں شامل کمپنیوں میں سے 3458 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1692 میں اضافہ اور 1652 میں گراوٹ درج کی گئی جبکہ 114 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس دوران عالمی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

جاپان کے نکیئی میں 1.68 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ 1.84 فیصد اور چین کےشنگھائی کمپوزٹ میں 0.13 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی جبکہ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.86 فیصد اور جرمنی کے ڈی ای ایکس میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...