مرشد آباد
مغربی بنگال کے مرشد آباد میں بی ایس ایف کے دو جوانوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے جس میں دونوں جوانوں کی موت ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ مرشد آباد کے جلنگی میں پیش آیا۔
دونوں جوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے بندوق اٹھائی اور ایک دوسرے پر گولی چلا دی۔
اس سے صرف ایک دن پہلے امرتسر میں بھی آپسی جھگڑے کی وجہ سے 5 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ڈی آئی جی سوجیت سنگھ گلیریا کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
صرف ایک دن پہلے پنجاب کے امرتسر میں بی ایس ایف (بارڈر سیکورٹی فورس) کے ہیڈکوارٹر میں، اتوار کی صبح ایک جوان نے میس پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ میں 4 جوان شہید اور 1 شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اسی دوران گولی چلانے والے سپاہی نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی تھی۔