Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکہ کا روس سے تیل کی درآمد روکنے کا فیصلہ

by | Mar 8, 2022

واشنگٹن : روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دیگر پابندیوں کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس سے تیل کی درآمد پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جو بائیڈن منگل تک یہ اعلان کرنے والے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ’امریکی صدر یوکرین پر غیر منصافانہ اور بلاوجہ حملہ کرنے پر روس کا احتساب کرنے کا لائحہ عمل بتائیں گے۔‘

امریکہ یہ فیصلہ اکیلا کرے گا، لیکن اپنے یورپی اتحادیوں سے مشاورت بھی کرے گا جو روس کی انرجی سپلائی پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ یورپی ممالک نے کہا ہے کہ وہ روس پر انحصار کو کم کریں گے، لیکن انرجی کی ضروریات اور معیشت کو سامنت رکھتے ہوئے ایسا کرنے میں وقت لگے گا۔ یورپ میں استعمال ہونے والی قدرتی گیس کا ایک تہائی روس سے آتا ہے، جبکہ امریکہ روس سے گیس درآمد نہیں کرتا۔ تیل کی بڑھتی قیمیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ وینزویلا کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہا ہے۔

پیر کو وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی وفد نے وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے جن میں انرجی سپلائی بھی شامل تھی۔ بینک آف امریکہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روس سے تیل کی سپلائی بند کی گئی تو روزانہ پانچ لاکھ بیرل تیل کا شارٹ فال ہوگا اور قیمت دو سو ڈالر فی بیرل ہوجائے گی۔ جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں برس تیل کی قیمت 185 ڈالر فی بیرل ہوسکتی ہے، جبکہ یا ایف جے کے مطابق ہو سکتا ہے کہ یہ 180 پر پہنچ جائے اور عالمی بحران پیدا ہو جائے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...