Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

یومِ عالمی خواتین: پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں خصوصی پوسٹرس کا اجراء

by | Mar 9, 2022

حیدرآباد

 مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ خواتین کے سلسلے میں آج پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں شعبہ تعلیمِ نسواں کے تیار کردہ پوسٹرس بموضوع ”اردو یونیورسٹی صنفی مساوات کی حامی“ اور ”کیا آپ صنفی امتیاز کو ختم کرنے میں مدد کریں گے؟“ کا رسم اجراءعمل میں آیا۔

اس موقع پر پروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار اور ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ ¿ تعلیمِ نسواں بھی موجود تھے۔

پروفیسر سید عین الحسن نے اس موقع پر اپنے پیام میں نہ صرف یونیورسٹی بلکہ سارے عالم کے لوگوں کو دعوت دی کہ ایک بار پھر غور کریں اور مردو و عورت میں موجود عدم مساوات کو دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ عورت کو بھی وہی حقوق دینا چاہیے جو مردوں کو حاصل ہیں۔ ملک کے دستور میں بھی خواتین کے مساوی حقوق اور بااختیاری پر توجہ دلائی گئی ہے۔

انہوں نے شعبہ تعلیم نسواں کو اور بالخصوص پروفیسر شاہدہ، ڈائرکٹر انچارج مطالعاتِ نسواں، پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس اور ڈاکٹر آمنہ تحسین کو ویبنار کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی۔

اس دوران نیشنل سروس اسکیم سیل اور داخلی شکایات کمیٹی کے اشتراک سے یومِ خواتین کے سلسلے میں طلبہ والینٹرس پروفیسر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس کی نگرانی میں یونیورسٹی کے افسران کو ”مانو خواتین کا احترام کرتا ہے“ کے نعرے پر مشتمل بیجیس لگائے۔ اس موقع پر پروفیسر فریاد نے خواتین کے حقوق کے متعلق شعور بیداری کا پیام دیا۔

دوپہر میں سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں سمپوزیم بہ عنوان ”خواتین کی بااختیاری: مسائل اور حکمتِ عملیاں“ منعقد ہوا ۔

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ‘ نائب شیخ الجامعہ نے صدارت کی۔ جناب شاہنواز قاسم ، آئی پی ایس و ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیئر، حکومت تلنگانہ مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر مانو ڈرامہ کلب کی جانب سے ڈرامہ ” عورت کے سفرِ حیات کی کہانی“ اور مونو ایکٹ ”جہیز : عورت کے سماجی وثقافتی استحصال کی علامت“ پیش کیا گیا ۔ جس میں مانو کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...