خام تیل میں گراوٹ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ممبئی:اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بہتر کارکردگی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ کے درمیان مقامی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ بی ایس ای سینسیکس 1303.94 (2.39 فیصد) بڑھ کر 55951.82 پرچل رہاتھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے مین انڈیکس میں 2.26 فیصدکا اضافہ تھا۔

نفٹی 50 کل کے بند کے مقابلے 369.50 پوائنٹس بڑھ کر 16714.85 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

پانچ ریاستوں کی گنتی میں 403 سیٹوں والے اترپردیش میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں واپس آتی ہوئی نظرآرہی ہے، منی پور میں اس پارٹی کی یکطرفہ جیت کے امکانات ہیں اور پارٹی اتراکھنڈ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

گوا میں، کانگریس کے ساتھ قریبی مقابلے کے درمیان بی جے پی کو ابتدائی برتری حاصل ہے۔

پنجاب کی باگ ڈور پہلی بار عام آدمی پارٹی کے ہاتھ میں جانے کا قوی امکان ہے۔

یوکرین بحران کے درمیان ابال پر چل رہی خام تیل کی مارکیٹ آج تیزی سے پرسکون ہوتی دکھائی دی۔ نیویارک جنس بازارمیں برینٹ کروڈ کل کے 131.27 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 114.36 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ (ایجنسی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *