Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی ایس این ایل کی 4جی سروس اس سال کے آخر تک: حکومت

by | Mar 25, 2022

نئی دہلی:(ایجنسی)

حکومت نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اس سال کے آخر تک فورتھ جنریشن (4جی) مواصلاتی خدمات شروع کرے گا۔

 

 

 

مواصلات کے وزیر مملکت دیو سنگھ چوہان نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہاکہ بی ایس این ایل کی 4جی سروس شروع ہونے کے ساتھ ہی اس کی سروس کی کواالٹی میں بھی بہتری آئے گی۔ نیٹورک میں بہتری ہونے سے 4جی سروس شروع ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ مالی بحران میں پھنسی بی ایس این ایل کو پٹری پر لانے کے لئے اکتوبر 2019میں ایک پیکج

 

 

کا اعلان کیا گیا تھا او راسی کے تحت کمپنی کے 70فیصد ملازمین نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔

 

 

مسٹر چوہان نے کہاکہ ملک میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہے اور اس سال کے آخر میں اس کے لئے اسپکٹر م نیلامی تیاری چل رہی ہے۔ ملک میں چار کمپنیوں کو فائیو جی کاٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور ابھی یہ ٹیسٹ جاری ہے۔

 

 

وزیر مملکت نے کہاکہ مودی حکومت کی مدت کار میں اس شعبہ میں انقلاب آیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ پہلے ایک جی بی ڈیٹافی صارف کھپت تھی جو

سماج وادی پارٹی کے ریوتی رمن سنگھ نے اس سے پہلے ایک ضمی سوال پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے سرکاری ٹیلی کام کمپنیوں بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے نیٹور ک خراب رہنے اور سروس کوالٹی پر سوالات کئے جارہے تھے لیکن اب تک ریلائنس جیو کے نیٹورک کی حالت بھی بہت خراب ہے۔ نیٹورک ملتا ہی نہیں ہے۔

 

 

 

اب بڑھ کر 15جی بی ہوگئی ہے۔ پہلے 270روپے کا ایک جی بی ڈیٹا ملتا تھا لیکن اب اوسطاّ دس روپے جی بی ڈیٹا ہے۔ وائس کال تقریباّ مفت ہوچکی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...