Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

برطانیہ: باحجاب خاتون یونیورسٹی میں طلبہ لیڈر منتخب

by | Mar 26, 2022

 نئی دہلی

حجاب تنازعہ کے درمیان برطانیہ سے ایک مختلف خبر سامنے آئی ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی میں طلبہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ہائی کورٹ نے بھی اس پر مہر لگا دی ہے۔

برطانیہ میں ایک ہند نژاد باحجاب طالبہ صباحت خان اسٹوڈنٹس یونین کی لیڈر منتخب کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ صباحت خان کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد سے ہے۔ وہ ہمیشہ حجاب لگاتی ہیں۔ حجاب پر وہ فخر بھی محسوس کرتی ہیں۔

صباحت خان برطانیہ کی شیفیلڈ مسلم یونیورٹی میں اسٹوڈنٹس لیڈر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ پبلک ہیلتھ کے شعبے میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ صباحت خان نے یہ الیکشن ڈھائی ہزار ووٹوں سے جیتا ہے جب کہ کل دونوں کی کل تعداد 6ہزار900 تھی۔

واضح رہے کہ صباحت خان نے بابا صاحب امبیڈ کر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے بی ایس سی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل اہمیت نظریات و خیالات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ میں کیا پہنتی ہوں بلکہ انہوں نے میری شخصیت اور میری اہلیت کو دیکھ کر مجھے وٹ دیا ہے اور یہی بات سب سے اہم ہے۔

انڈین ایکسپریس کی نمائند و پلوی اسمارٹ سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خود پر فخر ہے اور میں حجاب پہننے والی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے جو کچھ بھی ممکن ہوگا کروں گی۔ میراتعلق اورنگ آباد سے ہے۔ میں اپنے نظریہ کی حامل ہوں اور اس کے بل پر یہاں تک پہنچی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دقیانوسی باتیں مجھے روک نہیں سکتیں اور نہ ہی کسی اور کو ان سے متاثر ہونا چاہئے۔ میں کیا چاہتی ہوں اس سے زیادہ اہم امور ہیں جن کی جانب توجہ دی جانی چاہئے۔

صباحت نے کورونا کی وبا کے دوران یونیورسٹی میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر (آئی ایس او )کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ان کے مطابق اس دوران انہیں بین الاقوامی سطح پرمختلف پس منظر کے حامل طلبہ سے رابطے میں آنے کا موقع ملا۔

شیفلیڈ ہیلم یونیورسٹی کے سب کو ساتھ لے کر اور سب کا تعاون کرنے کی تہذیب کا حوالہ دیتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ جنس،مذہب اور نسل کے امتیاز کے بغیر ہر شخص کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہئے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...