Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حجاب تنازعہ : لڑکیوں کو جینے دو: مس یونیورس ہرناز کور

by | Mar 27, 2022

 مس یونیورس 2021 ہرناز کور سندھو کا کہنا ہے کہ ’حجاب کی بات میں بھی آپ لڑکی کو ٹارگٹ کر رہے ہو۔ اس کو جینے دو جس ڈھنگ سے وہ جینا چاہتی ہے۔

ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہرناز کور سے پوچھا گیا تھا کہ ہندوستان میں حجاب سے متعلق معاملے اور اس پر عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال کو وہ کیسے دیکھ رہی ہیں اور اس پر کیا کہیں گی۔

سوال کرنے والے فرد کو تقریب کے موڈریٹر کی جانب سے روکا گیا تاہم ان کا اصرار تھا کہ مس یونیورس کو جواب دینے دیا جائے ہرناز کور نے اپنی گفتگو کے شروع میں شکوہ کیا کہ ’ہمیشہ لڑکی کو ہی ٹارگٹ کیوں کرتے ہو آپ، ابھی بھی مجھے ٹارگٹ کر رہے ہو۔

مس یونیورس ہرناز کور سندھو چند روز قبل وطن پہنچی ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

لڑکیوں سے متعلق رویوں کا ذکر کرتے ہوئے ہرناز کور کا کہنا تھا کہ ’اس کو اپنے مقام تک پہنچے دو، اڑنے دو۔ وہ اس کے پر ہیں انہیں مت کاٹو، کاٹنا ہے تو اپنے آپ کو کاٹو۔‘ ہرناز کور کی گفتگو کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو متعدد افراد نے جہاں ان کے موقف کی تائید کی وہیں کہیں ایسے بھی تھے جنہیں لڑکیوں سے زبردستی نہ کرنے کا ان کا مشورہ نہیں بھایا۔ لکشما نامی ہینڈل نے لکھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کون ہوتی ہے گیان بتانے‘ والی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...