نئی دہلی
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ تقریباً 34 غیر مقامی لوگوں نے دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں جائیدادیں خریدی ہیں۔
واضح رہے کہ دفعہ 370، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا اور باہر سے آنے والے لوگوں کو جائیدادیں حاصل کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
جب کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کومنسوخ کر دیا گیا تھا اور سابقہ ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں اور کشمیر کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، جموں اور کشمیر میں تقریباً 34غیر مقامی لوگوں نے دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں اور کشمیر میں جائیدادیں خریدی ہیں۔
رائے نے کہا کہ جائیدادیں جموں، ریاسی، ادھم پور اور گاندربل اضلاع میں واقع ہیں۔