Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حجاب تنازعہ: 40طالبات نےامتحان چھوڑا،7 امتحان لینے والے معطل

by | Mar 30, 2022

بنگلور: کرناٹک کے اڈپی ضلع کی 40 مسلم طالبات نے منگل کو پہلا پری یونیورسٹی امتحان چھوڑ دیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ حجاب کے تنازع پر ہائی کورٹ کے حالیہ حکم سے انہیں تکلیف ہوئی ہے، جس میں اسکول میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ 15 مارچ کے عدالتی حکم سے طالبات کو تکلیف ہوئی تھی، اس لیے انہوں نے حجاب کے بغیر امتحان میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ منگل کو امتحان چھوڑنے والی طالبات میں کنداپور کی 24، بندور کی 14 اور اڈوپی گورنمنٹ گرلز پی یو کالج کی دو لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ لڑکیاں کلاس میں حجاب پہننے پر قانونی جنگ میں شامل تھیں۔ یہ لڑکیاں پہلے پریکٹیکل امتحانات بھی چھوڑ چکی تھیں۔

آر این شیٹی پی یو کالج میں 28 مسلم طالبات میں سے 13 نے امتحان میں شرکت کی۔ اگرچہ کچھ طالبات حجاب پہن کر امتحانی مرکز پہنچیں لیکن انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔اڈپی کے بھنڈارکر کالج کی پانچ میں سے چار طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور بسرور شاردا کالج کی تمام طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ نوندا گورنمنٹ پی یو کالج کی آٹھ میں سے چھ طالبات نے امتحان چھوڑ دیا جبکہ 10 میں سے صرف دو مسلم لڑکیاں امتحان میں شریک ہوئیں۔ضلع کے کچھ نجی کالجوں نے لڑکیوں کو حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے 24 مارچ کو کرناٹک ہائی کورٹ کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی فوری سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

دریں اثنا، بدھ کو سات امتحان دینے والوں کو بھی معطل کر دیا گیا، جنہوں نے طالبات کو کلاس کے اندر حجاب پہننے کی اجازت دی۔

کنداپور سرکاری پی یو کالج کی 14 مسلم طالبات میں سے 8 اور آر این شیٹی پی یو کالج کی 28 میں سے 15 مسلم طالبات امتحان سے غیر حاضر رہیں ۔ ان غیر حاضر طالبات میں سے 9 طالبات حجاب کے ساتھ کالج کے احاطے تک پہنچیں تھیں مگر انہیں حجاب کے ساتھ امتحان دینے اجازت نہیں دی گئی ۔ ان میں سے کچھ طالبات نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اگر امتحان میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی تو پھر ان کی فیس واپس کی جانی چاہیے ۔

بھنڈارکر کالج کی پانچ میں سے چار مسلم طالبات نے امتحان میں شرکت کی البتہ ایک طالبہ امتحان سے غیر حاضر رہی ۔ جبکہ شاردا کالج بسرور کی تمام مسلم طالبات نے امتحان میں شرکت کی ۔ ناوندا گورنمنٹ پی یو کالج کی 8 میں سے 6 مسلم طالبات امتحان سے غیر حاضر رہیں جبکہ بیندور گورنمنٹ کالج کی 10 میں سے 2 مسلم طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور بقیہ 8 طالبات غیر حاضر رہیں ۔ کچھ پرائیویٹ کالجوں میں جہاں پر یونیفارم میں حجاب شامل تھا ان طالبات کو حجاب کے ساتھ امتحان میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی اور انہوں نے حجاب کے ساتھ امتحان دیا ۔

کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن منسٹر بی سی ناگیش نے کہا کہ ’’مجھے جو اطلاع ملی ہے اس کے مطابق 7 امتحان لینے والوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر معطل کیا گیا اور انہیں ڈیوٹی پر واپس نہیں لیا گیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...