Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی وزیر کا دورہ ۔ بالی ووڈ کو سعودی عرب میں شوٹنگ کی دعوت

by | Apr 4, 2022

ممبئی : سعودی عرب بدل رہا ہے ،اب سعودی عرب تیل سے آگے کی دنیا کے بارے میں سوچ رہا ہے بلکہ اقتصادیات کی نئی راہوں کو تلاش کررہا ہے۔  مذہبی سیاحت اور تیل کے ساتھ اب نئے میدانوں کو ہدف بنیا جارہا ہے جس کے تحت اب سعودی عرب نے ہندوستان کی بالی ووڈ کے لیے بھی اپنے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ کو دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت مانا جاتا ہے جس کی فلموں کی شوٹنگ اب امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ عالم عرب میں بھی ہورہی ہیں ۔ اسی سلسلے میں اب سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ہندوستان کے تین روزہ دورے کے دوران ممبئی میں بالی وڈ کے ستاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ بدر سعودی فلم اتھارٹی مینجمنٹ کے سربراہ بھی ہیں۔جو چاہتے ہیں کہ اب بالی ووڈ سعودی عرب کے ان مقامات کو استعمال کرے جہاں شوٹنگ کے مواقع ہیں۔اس سلسلے میں  وزیر ثقافت کے ہمراہ فلم اتھارٹی مینجمنٹ اور متعدد سعودی کمپنیوں کے نمائندوں پرمشتمل وفد بھی تھا۔

750

سعودی وزیر بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ


دورے کا مقصد ہندوستان  کی فلمی صنعت کے ساتھ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے تعاون کی راہیں تلاش کرنا اورانہیں فروغ دینا ہے۔ سعودی عرب میں  میں ہندی فلموں کی شوٹنگ کا موضوع بھی اٹھایا گیا ہے۔

awaz

سعودی وزیر سیف علی خان کے ساتھ


وزیر ثقافت کے ساتھ سعودی عرب کے بحیرہ احمر (ریڈ سی) فلم فیسٹول کے چیئرمین محمد الترکی بھی تھے۔جنہوں نے شاہ رخ خان سے بھی ان کی  رہائش گاہ منت میں ملاقات کی۔اپنے انسٹاگرام پر محمد الترکی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی نظر آرہے ہیں۔ یہ سیلفی شاہ رخ نے لی، جس میں دونوں مسکرارہے ہیں۔ تصویر میں شاہ رخ خان سفید ٹی شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی ڈینم میں جبکہ محمد الترکی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔ محمد الترکی نے اس پوسٹ پر کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا، اپنے بھائی شاہ رخ خان کے ساتھ ہندوستان سے رمضان کی مبارکباد،

انھوں نے اپنے قیام کے مقام کو منت لکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایک اور تصویر میں جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی اس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان اور اکشے کمار سعودی عرب کے وزیر ثقافت بدر بن فرحان السعود سے ملاقات کے دوران نظر آرہے ہیں۔

وزیر ثقافت نےانڈین فلم سازوں، ہدایت کاروں اور حکام سے فلمی صنعت کے ساتھ تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔سعودی وزیر ثقافت نے انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹول کی اہمیت اور انڈین فلم سازوں کا فیسٹول میں خیرمقدم کیے جانے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ہے۔

750

سعودی وزیر بالی ووڈ کے ’بھائی جان ‘کے ساتھ


دوسری جانب شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کہا کہ’ ایسے عالم میں جبکہ پوری دنیا مختلف حوالوں سے رابطوں، رشتوں میں جڑ رہی ہے۔ انڈیا کا دورہ فلمی صنعت میں سعودی عرب کی حیثیت کو بہتر بنانے کی ایک کوشش تھی۔

سعودی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ ضروری ہو گیا ہے کہ ’پوری دنیا کے ساتھ ثقافتی تعاون مضبوط بنایاجائے۔ فلم اس حوالے سے مضبوط ذریعہ ہے۔ یہ معیشت کو بڑھاوا دینے میں بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

awaz

اکشے کمار سے بھی کی ملاقات


انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کے دورے سے سعودی عرب  میں ابھرتی ہوئی فلمی صنعت کے رشتے مضبوط ہوئے ہیں۔ کوشش تھی کہ بالی ووڈ کے ساتھ شراکت کے مزید مواقع دریافت ہوں تاکہ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں

فلم اتھارٹی مینجمنٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ القحطانی نے کہا کہ ’ابھرتے ہوئے ستاروں، عمدہ بنیادی ڈھانچے اور عروج پذیر ماحول کے تناظر میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سعودیعرب دنیا بھر کے فلم سازوں کےلیے پرکشش مقام بن رہا ہے۔ امید ہے باہمی تعاون سے مملکت میں فلمی سیکٹر کو مزید عروج ملے گا‘۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...