اے ایم یو: ایمیزون نےمیڈیکل کالج کودیا پانچ اینستھیسا ورک اسٹیشن

طبی نگہداشت کو بڑھانے اور اینستھیسیا ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے نامور ای کامرس کمپنی ایمیزون انڈیا نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو پانچ اعلیٰ درجے کے 1 اے 5 اور 4 اے 7، منڈرے اینستھیسیا ورک اسٹیشن عطیہ کیے ہیں۔

ایمیزون نے اپنے گراؤنڈ کمیونٹی پارٹنرز اے سی ٹی (ایکشن کووِڈ 19) گرانٹس اور ستّاوا کے ساتھ مل کر یہ اینستھیسیا ورک ا سٹیشن عطیہ کئے۔

اس عطیہ کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ ایمیزون کی طرف سے دیا جانے والا عطیہ مریضوں کے علاج اور جے این ایم سی میں سہولیات کو بہتر کرنے کی ہماری صلاحیت میں بہت اضافہ کرے گا۔ پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جے این ایم سی) اور پروفیسر حارث منظور (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) نے بتایا کہ مشینیں اسپتال کے مخصوص شعبوں میں نصب کی جائیں گی جن میں کووڈ آپریشن تھیٹر بھی شامل ہے تاکہ اسپتال میں بھرتی افراد کو فائدہ پہنچے۔

پروفیسر قاضی ای علی (چیئرمین، شعبہ اینستھیسیالوجی) نے کہا ”یہ عطیہ طبی انفراسٹرکچر میں ایک بہت مفید اضافہ ہے۔ یہ مشینیں جے این ایم سی میں اینستھیسیا کی خدمات کو مزید بہتر کریں گی“۔

عطیہ کیے گئے ورک اسٹیشن کے استعمال کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبید اے صدیقی (شعبہ اینستھیسیالوجی اینڈ کریٹیکل کیئر) نے کہا کہ یہ مشینیں ایمبولیٹری سرجری سے لے کر اسپتال کے آپریٹنگ کمروں میں کی جانے والی پیچیدہ سرجریوں میں طبی نگہداشت کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ہوں گی۔

ڈاکٹر عبید اور ڈاکٹر شاد عبقری (شعبہ امراض اطفال) نے پانچوں ورک ا سٹیشنوں کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *