Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لندن: آلودگی سے بچنے کے لیے سفید ہاتھی کا لیا جا رہا ہے سہارا

by | Apr 8, 2022

لندن:ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے سرگرم ایک تنظیم شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک سفید ہاتھی کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن روانہ کرے گی۔

برطانوی ویب سائٹ ’دِس از آکسفورڈ شائر‘ کے مطابق ایکسٹنشن ریبلین آکسفورڈ کے کارکن ’نیلائی‘ نامی سفید ہاتھی (جو دراصل ہاتھی کی ڈمی ہے) کو 11 اپریل کو برطانیہ کے دارالحکومت بھیجیں گے۔

یہ سرگرمی نو اپریل سے لندن میں بڑے پیمانے پر جاری اقدامات کی ایک کڑی ہے۔ یہ سفید ہاتھی ’نیلائی‘ کنگسٹن گارڈن میں البرٹ میموریل کے باہر رکھا جائے گا اور ماحولیاتی کارکن اسے لوگوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کے طور پراستعمال کریں گے۔

ایکسٹنکشن ریبلین آکسفورڈ کے ایک رکن کرسٹیان سلک کا کہنا ہے کہ ’تازہ ترین سائنسی معلومات واضح ہیں۔ اگر ہم اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کو جینے کے مناسب ماحول دینا چاہتے ہیں تو ہمیں 2030 تک گرین ہاؤس گیس کی اخراج کو نصف تک کم کرنا ہو گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایسا کرنا ممکن ہے لیکن حکومتیں ماحول کو بہتر بنانے والے جرأت مندانہ فیصلے کرنے میں ناکام ہیں۔‘ ’میں اور میری اہلیہ بطور سائنس دان حکومتوں کے اس جانب متوجہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت خوفزدہ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ گلیوں میں نکل آئے ہیں تاکہ ہم شہریوں کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز اور نئے مستقبل کی تخلیق کے بارے میں بات چیت کر سکیں۔‘

ایکسٹنکشن ریبلین ماحولیات کی بہتری کے لیے سرگرم ایک عالمی تحریک ہے جو ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے مختلف طرح کی مہمات چلاتی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...