Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کرسکیں گے: سعودی عرب

by | Apr 9, 2022

ریاض : سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 10 لاکھ عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔ کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے دوران گذشتہ دو سالوں میں اس سالانہ مذہبی فریضے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق عازمین حج کی عمر 65 سال سے کم ہونی چاہیے اور ان کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ کووڈ ویکسین کا سرٹیفیکیٹ ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ تمام عازمین کو مملکت روانگی کے 72 گھنٹوں قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ سعودی وزارت نے کہا ہے کہ وبا کے دوران مملکت کی طرف سے جاری کردہ صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دینا ہے۔ حجاج کی تعداد میں یہ اضافہ صحت کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال محض 58 ہزار 745 عازمین نے حج کا فریضہ ادا کیا تھا۔ وبائی مرض سے پہلے اکثر حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی۔

سعودی وزارت حج و عمر کی طرف سے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے،”خادم الحرمین شریفین کے لیے جہاں اس امر کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک محفوظ او روحانی ماحول میں فریضہ حج ادا کرسکیں اور مسجد نبوی کی زیارت کرسکیں وہیں عازمین حج نیز مسجد نبوی کے زائرین کی صحت وسلامتی اور سکیورٹی کو یقینی بنانا بھی ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔”

عازمین حج کے لیے دیگر شرائط

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے کا پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ جمع کرنا ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی انہیں مکہ اور مدینہ میں قیام کے دوران کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے احتیاطی اقدامات پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ اور ہر صاحب اسطاعت مسلمان پر زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ حج کرنا فرض ہے۔ امید ہے کہ اس سال حج کا فریضہ جولائی میں ادا کیا جائے گا اور کوٹہ سسٹم کے تحت ہر ملک سے محدود تعداد میں مسلمانوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی۔

سال 2021 میں کووڈ انیس کی وبا کے سبب صرف چند ہزار مسلمانوں کی ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جب کہ اس سے قبل یعنی سن 2020 میں صرف ایک ہزار لوگوں کو ہی حج کی اجازت ملی تھی۔ کورونا وائرس کی وبا سے قبل ہر سال دنیا بھر سے بالعموم پچیس سے تیس لاکھ کے قریب مسلمان حج کے لیے سعودی عرب آتے تھے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...