Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عراق میں گردوغبار کا طوفان

by | Apr 11, 2022

بغداد : عراق میں آنے والے گردوغبار کے طوفان نے بیشتر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث درجنوں افراد ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس طوفان کے باعث درجنوں افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے ملک کے شمال سے اس گردوغبار کے طوفان کا آغاز ہوا۔ اس موسمی خرابی کے باعث کردستان کے علاقے کے دارالحکومت اربیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جیسے ہی مٹی کا طوفان جنوب کی طرف بڑھنا شروع ہوا تو اس سے بغداد شہر اور جنوب میں ناصریہ تک کے کئی ایک علاقے نارنجی رنگ کے گردوغبار کی لپیٹ میں آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں عمارتیں اور گاڑیاں اس طوفان کی وجہ سے دھول اور مٹی سے ڈھکی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے بتایا ہےکہ طوفان کی وجہ سے لوگوں میں سانس کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عراق بھر میں درجنوں ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

اس سے قبل حالیہ برسوں میں بارشوں میں ریکارڈ کمی اور درجہ حرارت بڑھنے سے عراق میں موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عراق کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرعامر الجابری کا کہنا ہے کہ اگرچہ عراق میں گردوغبار کے ایسے طوفان کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن خشک سالی اور صحرائی علاقے کے باعث اس طرح کے گرد آلود طوفانوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ موسمی تبدیلی اور اس طرح کےآنے والے طوفانوں جیسے عوامل سے جنگ زدہ ملک میں سماجی اور اقتصادی بدحالی کے خطرات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ نومبر2021 میں عالمی بینک نے خبردار کیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عراق 2050 تک آبی وسائل میں 20 فیصد تک کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...