Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نیویارک :سب وے اسٹیشن پر فائرنگ، 13 افراد زخمی

by | Apr 12, 2022

 نیویارک :امریکہ میں ایک بار سنسنی پھیل گئی،جب نیویارک کے بروکلین سب وے اسٹیشن میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔ سب وے اسٹیشن سے’متعدد ایسے دھماکہ خیزآلات ملے جو پھٹے نہیں۔‘ نیویارک پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صبح آٹھ بج کر 27 منٹ پر پولیس افسروں کو بروکلین کے سب وے سے ایک شخص جنہیں گولی لگی تھی، کی ایمرجنسی سروس کو کی گئی کال موصول ہوئی۔

شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق’اس وقت 13 افراد زخمی تھے۔‘ٹیلی ویژن چینل اے بی سی نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 36 سٹریٹ کے سب وے اسٹیشن پر کم از کم پانچ لوگوں کو کو گولی ماری گئی۔ پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ’اس وقت یہاں ایسا کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں جو پھٹ سکتا ہو۔

نیویارک کے محکمہ پولیس نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عینی شاہدین پر زور دیا کہ وہ معلومات دینے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطہ کریں۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل کا کہنا تھا کہ انہیں’تبدیل ہوتی‘صورت حال پر بریفنگ دی گئی ہے۔

نے ٹویٹ میں کہا: ’سب سے پہلے جواب دینے والے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ تحقیقات جاری ہے اور ہم پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے میونپسل ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی اور نیویارک پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘ اے بی سی نیوز کے مطابق پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا دھواں پھیلانے والے آلے سے دھماکہ کیا گیا۔

پولیس مشتبہ شخص کی تلاش میں ہے۔ این بی سی نیوز نے نیویارک محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سینیئر حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک شخص جنہوں نے گیس ماسک لگا رکھا تھا اور تعمیراتی کارکنوں کی نارنجی رنگ کی جیکٹ پہنچ رکھی تھی، ہو سکتا ہے کہ انہوں نے دھواں پیدا کرنے والا کنستر پلیٹ فارم پر پھینکا ہو تا کہ مصروف اوقات میں ہجوم کی توجہ دوسری طرف مبذول کروائی جا سکے۔

گن وائلنس آرکائیو ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جن میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ سالانہ ہونے والی تقریباً 40 ہزار ہلاکتوں میں آتشیں اسلحہ استعمال کیا جاتا ہے جن میں خود کشیاں بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ صدر جوبائیڈن کے اس اعلان کے محض ایک دن بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے اسلحے پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات کی بات کی۔

نےنام نہاد’بھوت گنز‘پر پابندیوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ گھوسٹ گنز ایسے ہتھیار ہیں جن کا سراغ لگانا مشکل ہے اور ان کے مختلف حصوں کو گھر پر جوڑا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں اسلحے کے کمزور قوانین اور ہتھیار ساتھ رکھنے کے آئینی حق نے زیر گردش ہتھیاروں کی تعداد پر قابو پانے کوششوں میں مسلسل رکاوٹ پیدا کی ہے۔ حالاں کہ امریکی شہریوں کی اکثریت ہتھیاروں کی تعداد سختی سے قابو میں رکھنے میں حق میں ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...