Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پکا مکان ایک بہتر مستقبل کی بنیاد ہے:مودی

by | Apr 12, 2022

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مکان ،محض اینٹوں اور سیمنٹ سے بنایا ہوا ایک ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ ہمارے جذبات، احساسات اور امنگیں اس سے منسلک ہیں۔ ایک مکان کی دیواریں نہ صرف ہمیں تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمارے اندر ایک بہتر کل کا اعتمادبھی پیدا کرتی ہیں۔

یہ باتیں وزیراعظم  نریندر مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک پکا مکان حاصل کرنے پر مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے سدھیر کمار کو مبارک باد دیتے ہوئے تحریر کئے گئے ایک خط میں کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی خود کی چھت اور مکان حاصل ہونے کی خوشی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے سدھیر کو تحریر کئے گئے خط میں مزید کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے ذریعہ اپنے مکان کا خواب سچ بن گیا ہے ۔ اس کامیابی کے بعد اطمینان کاآپ کا جذبہ اس خط میں آپ کے الفاظ کے ذریعہ آسانی سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ مکان آپ کے کنبے کی باوقار زندگی اور آپکے بچوں کے لئے ایک بہتر مستقبل کے لئے ایک نئی بنیاد کی طرح ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کروڑوں مستفدین نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت اب تک اپنے پکے مکان حاصل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ضرورت مند کنبے کو مکان فراہم کرنے کے مقصد کے تئیں پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے ذریعہ ہم وطنوں کی زندگیوں میں بہتر تبدیلیاں لانے کی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

سدھیر کو لکھے گے خط میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ان کے جیسے مستفدین کی زندگیوں میں ا ن یادگاری لمحات نے ملک کی خدمت کرنے میں انتھک اور بغیر رکے کام کرنے کے لئے انہیں تحریک اور توانائی دی ہے۔

حقیقت میں سدھیر نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت حال ہی میں اپناخود کا ایک پکا مکان حاصل کرلیا ہے اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انہیں ایک خط تحریرکیا ہے۔

وزیراعظم کو اپنے خط میں سدھیر نے بے گھر غریب کنبوں کے لئے پی ایم اواس یوجنا کو ایک نعمت بتایا ہے۔

سدھیر نے لکھا ہے کہ وہ ایک کرایے کے مکان میں رہ رہا تھا او ر چھ سات مرتبہ مکان تبدیل کرچکا تھا۔ اس نے بار بار مکان بدلنے کی اپنی تکلیف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

Recent Posts

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

جی تو نہیں چاہتا لیکن ووٹ تو کانگریس کو ہی دینا ہے

جی تو نہیں چاہتا لیکن ووٹ تو کانگریس کو ہی دینا ہے

ڈاکٹر علیم خان فلکی صدر سوشیوریفارمس سوسائٹی، حیدرآباد ہر سمجھدار نما شخص ایک ہی رٹ لگا رہا ہے کہ اگر اپنی بقا چاہئے تو کانگریس کو ہی ووٹ دو۔ اِس بارتو خود ووٹ ڈالنے کی ہی نہیں بلکہ ووٹ ڈلوانے کی بھی مہم چِھڑی ہوئی ہے۔ دینی جماعتیں ہوں کہ سماجی تنظیمیں، آٹو ڈرائیور...

داعش کے پیچھے کون ؟

داعش کے پیچھے کون ؟

مشرف شمسی میرا روڈ ،ممبئی پاکستان میں ایک دہشت گردی کی کاروائی میں پانچ چینی انجینئر جاں بحق ہوئے ہیں ۔اس دہشت گردی کے واقعہ سے پہلے روس میں ایک میوزک کنسرٹ میں ایک بڑی دہشت گرد کاروائی ہوئی تھی جس میں اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ معصوم لوگوں کی جانیں گئیں ہیں اور اس...

لوک سبھا انتخابات مودی اور شاہ کے ذاتی مستقبل کا بھی فیصلہ ہے!

لوک سبھا انتخابات مودی اور شاہ کے ذاتی مستقبل کا بھی فیصلہ ہے!

مشرف شمسی میرا روڈ ،ممبئی میں نے دو ہفتے پہلے اپنے اداریہ میں لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کی بات کی تھی ۔دو دن پہلے یہی مطالبہ تریںمل کانگریس کے بڑے رہنماء ڈیریک اوبرائن نے کی ہے ۔چنڈی گڑھ کے مئیر چناو میں جس طرح کی دھاندلی پریذائیڈنگ آفیسر انیل...