Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کیا نیپال بھی دوسرا ’سری لنکا‘ بننے والا ہے

by | Apr 13, 2022

 کاٹھمنڈو : نیپال کے غیرملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ کم ہوکر تقریباً نصف رہ جانے کے بعد حکومت نے کار، سونا اور کاسمیٹکس کی درآمدات پر سختی کردی ہے۔

ملک کے سینٹرل بینک کے ایک عہدیدار نے پیر کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ سینٹرل بینک کے گورنر کو معطل کرنے اور ان کے نائب کو عبوری سربراہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔

ہمالیائی مملکت نیپال کو بھی اسی طرح اقتصادی مار جھیلنی پڑی ہے جس کا سامنا سری لنکا کو کرنا پڑا۔ سیاحت پر منحصر اس کی معیشت کورونا وبا کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی اور اس کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ تقریباً نصف رہ گیا۔

‘غیر ضروری اشیاء’ کی درآمدات پر روک

نیپال راشٹر بینک (این آر بی) کے نائب ترجمان نارائن پرساد پوکھریال نے  بتایا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخیرے پر کافی دباو ہے۔ این آر بی کو لگتا ہے کہ چونکہ ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ کافی دباو میں ہے اس لیے ضروری اشیاء کی فراہمی کو متاثر کیے بغیر غیر ضروری چیزوں کی درآمدات پر لگام کسنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ کن اشیاء کی درآمدات پر پابندی لگائی جارہی ہے لیکن کہا کہ درآمد کنندگان کو 50 ”آسائشی اشیا” کی درآمد کے لیے مکمل ادائیگی کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا،”ہم نے ان اشیاء کی درآمدات کے بارے میں نئے ضابطوں سے تمام کسٹم پوائنٹس کو مطلع کردیا ہے۔یہ درآمدات پر پابندی نہیں ہے بلکہ ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔

سینٹرل بینک کے گورنر کی معطلی کا سبب کیا ہے؟

نیپال کی وزارت خزانہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ این آر بی کے گورنر مہاپرساد ادھیکاری کو جمعے کے روز معطل کیوں کیا گیا تاہم کہا کہ ایک حکومتی پینل معاملے کی تفتیش کرے گا۔ حالانکہ ایک حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گورنر ادھیکاری پر حساس مالیاتی اطلاعات میڈیا میں لیک کرنے کے الزامات تھے۔ ادھیکاری نے اس الزام پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ روئٹرز نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا موبائل فون سوئچ آف ملا۔ نیپال کی سیاحت مشکلات سے دوچار نیپال میں سیاحت کی صنعت دوبارہ راستے پر واپس لوٹنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

کووڈ انیس کی وبا کے دوران پوری صنعت بند ہوگئی تھی۔اس دوران نیپال کا مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ گزشتہ برس جولائی کے وسط کی سطح سے 17فیصد گر کر فروری کے وسط میں 9.75 ارب ڈالر رہ گیا۔ نیپالی حکام کا کہناہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کا موجودہ ذخیرہ 29ملین آبادی والے اس ملک میں اگلے چھ ماہ تک درآمدات کے لیے کافی ہوگا۔ سینٹرل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جولائی کے وسط سے فروری کے وسط کے درمیان بیرونی ملکوں سے آمد میں 5.8فیصد کی گراوٹ آئی اور یہ 4.53ارب ڈالر رہ گئی۔گزشتہ جولائی میں شروع ہونے والے روا ں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں تجارتی خسارہ 2.07ارب ڈالر رہا جب کہ اسی مدت میں گزشتہ مالی سال کے دوران یہ خسارہ 81.76کروڑ ڈالر تھا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...