Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبئی : بابا کی افطار پارٹی میں چھائے رہے خان

by | Apr 18, 2022

ممبئی : کورونا دور کے بعد اب افطار پارٹیوں کا دور بھی جاری ہے ۔ اتوار کو ممبئی میں سماجی کارکن بابا صدیقی کی مشہور افطار پارٹی کی رونق بھی لوٹ آئی۔ سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی میں بالی وڈ کے ”دبنگ“ اداکار سلمان خان نے شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی بالی وڈ کا ایک بڑا ایونٹ بن چکی ہے۔ 2014 میں افطار پارٹی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مابین مفاہمت ہوئی تھی۔

اس بار افطار پارٹی میں سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کے ساتھ شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پچھلے دو سال افطار پارٹی کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔

awaz

ممبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد افطار پارٹی میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سلمان خان ، ان کے والد سلیم خان، ارباز خان سمیت بہنیں بھی شریک تھے۔ افطار پارٹی میں انیل کپور، شترو گھن سنہا، رمیش تورانی، علی عباس ظفر، سنیل شیٹھی، تشار کپور، رتیش دیش مکھ سمیت کئی اداکار شامل تھے۔

بابا صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کی وبا کے سبب دو سال اس کا انعقاد نہیں کیا گیا، دو سالوں میں، میں نے اس پروگرام کو یاد کیا، ہماری فیملی اب پارٹی کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ افطار پارٹی میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں نے بھی شرکت کی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...