Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’اقلیت مخالف‘شبیہ تشویشناک، گھریلو کمپنیوں کو اٹھانا پڑ سکتا ہے نقصان!رگھورام کا انتباہ

by | Apr 24, 2022

ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھورام راجن نے ملک کو خبردار کیا ہے۔ رگھورام نے کہا کہ دنیا میں ملک کی بن رہی اقلت مخالف شبیہ ہندوستانی مصنوعات کے بازار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

 

 

 

رگھورام راجن نے کہا کہ ہندوستان کی اقلیت مخالف شبیہ کا نقصان یہ ہوگا کہ اس کے سبب غیر ملکی حکومتیں ہندوستان پر اعتماد کرنے میں ہچکچا سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ سرمایہ دار آپ کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر نہ دیکھے۔ آر بی آئی کے سابق گورنر نے یہ بیان جمعرات کے دن دیا، جبکہ اس سے ایک روز قبل یعنی بدھ کے روز دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد تجاوزات مخالف مہم کے نام پر مسجد کے پاس بلڈوزر چلا کر کئی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا تھا۔

ایک میڈیا نیٹورک سے بات کرتے ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر نے کہا کہ جمہوریت ہمیشہ آسان نہیں ہوتی اور اسے لگاتار راہ دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جمہوریت میں وقتاً فوقتاً تمام فریقین سے بات چیت کرنے اور حسب ضرورت تبدیلی کرنے کا کام کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے روس اور چین کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں چیک اور بیلنس نہیں ہونے کے سب انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

 

 

 

اقلیتوں کے معاملے پر رگھورام راجن نے کہا، ’’اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پوری دنیا میں ایک بری تصویر پیش کرتا ہے، اور سرمایہ کار آپ کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھنا بند بھی کر سکتے ہیں۔‘‘

 

 

 

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...