Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مشاورت کی ملک وملت کے مسائل پر دوروزہ کانفرنس اگلے ماہ

by | Apr 25, 2022

ہندوستانی مسلمانوں کی قدیم اکلوتی وفاقی تنظیم مسلم مجلس مشاورت دوروزہ کل ہند کانفرنس کرنے جارہی ہے جو 20اور21مئی 2022کو نئی دہلی میں ہوگی ۔کانفرنس کا موضوع ’ ملک کے موجودہ حالات اور ہمارا لائحہ عمل‘ ہے اس میں ملک کے سرکردہ مسلم و غیر مسلم لیڈروں اور دانشوروں کو خطاب کرنے کی دعوت دی گی ہے۔ ان میں مولانا ارشد مدنی، مولانامحمودمدنی، ڈاکٹرفاروق عبداللہ، مولانا اشرف کچھوچھوی، پرشانت بھوشن، فیضان مصطفیٰ، سلمان خورشید، مفتی ابوالقاسم نعمانی، کنور دانش، اپوروانند، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں اکابرین جماعت اسلامی ہندومرکزی جمعیت اہل حدیث بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

 

 

 

پہلے دن کا اجلاس بعد عصر انڈیا اسلامک سینٹر میں ہوگا،جبکہ 22مئی کا اجلاس انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں رکھا گیا ہے جس کے کئی سیشن ہوں گے ان کا فوکس اقلیتوں کے حقوق پر ہوگا دوروزہ اہم کانفرنس کافی عرصہ بعد ہورہی ہے۔ صدر کی خواہش اور کوششوں کے باوجود کورونا اور آپسی انتشار کی وجہ سے کافی مدت سے مشاورت کوئی اجلاس یا کانفرنس نہیں کرپارہی تھی۔

ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کانفرنس بند کمرے کی ہوگی یا عام ۔یہ سوال اس لیے پیدا ہورہا ہے کیونکہ ابھی تک صدرموصوف نے ارکان مشاورت کی شرکت یا عدم شرکت کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے ۔بہر حال مولانا ارشد مدنی سمیت کئی کلیدی حضرات کی شرکت کی منظوری مل چکی ہے ۔

 

 

 

کانفرنس کے بابرکت موثر اور دوررس نتائج کا حامل ہونے کی امید ہے، کیونکہ اس کے داعیوں میں معزز ہستیاں مثلاًصدر مشاورت نوید حامد کے علاوہ امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی،مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی،مولانا توقیر رضا خاں، ایڈووکیٹ فیروز احمد انصاری،محمد ضیاء الدین نیر،ای ٹی محمد بشیر،شبیر احمد انصاری اور جواہر اللہ شامل ہیں۔

 

 

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...