Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور پر چلا انتظامیہ کا بلڈوزر

by | Apr 25, 2022

مبارک پور ؍ اعظم گڑھ ( ایجنسی)

یوگی حکومت کا بلڈوزراچانک اور خلاف توقع مرکزی دینی درسگاہ الجامعۃ الاشرفیہ میں پہنچ گیا اور اس نے جامعہ کیمپس میں 30 برس قدیم ٹیچر کالونی کو یہ کہتے ہوئے منہدم کرنا شروع کردیا کہ یہ سرکاری نالے کی زمین پر بنی ہوئی ہے ۔ اس کارروائی سے وہاں افرا تفری مچ گئی۔ بلڈوزر کے ساتھ تحصیل اہلکار اور پولیس فورس بھی تھی جبکہ ٹیچر کالونی بند تھی اور سبھی ٹیچر رمضان کی تعطیل پر اپنے اپنے گھر گئے ہوئے تھے ۔

 

 

 

راشٹریہ سہارا کی رپورٹ کے مطابق صرف ان کے لاکھوں کے سامان کالونی میں بند تھے ۔ اس کالونی کے الگ الگ فلیٹوں میں دو درجن سے زائد ٹیچر اپنے بال بچوں کے ساتھ پڑھائی کے ایام میں رہتے ہیں ۔ دو برس کی کورونا مہا ماری اور عام تعطیل کی وجہ سے سبھی طالب علم بھی غیرحاضر تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ذمہ داران بھی رمضان کے چندے کے سلسلے میں دوسرے شہروں کو گئے ہوئےتھے ۔ ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد جو بنارس میں تھے انہیں جب اس کارروائی کی خبرملی تو وہ حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے جب بذریعہ فون تفصیل افسران سے ایک دن کے لئے کارروائی روکنے کی گزارش کی تو ان کی بات ٹھکرا دی گئی اور ٹیچر کالونی بغل میں موجود ایک ملازم شمیم احمد عرف سونو کے فلیٹ کومنہدم کر دیا گیا اور اسے اپنے فلیٹ سے ساز وسامان نکالنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

جامعہ کے نگراں ماسٹر فیاض احمد نے کچھ کہنے کی کوشش کی توانہیں بھی اور کنار کرتے ہوئے سبھی کو انہدامی مقام سے دور ہٹا دیا گیا، لیکن اس سے پہلے کہ بلڈوزر کا رخ درمنزلہ کالونی کی طرف ہوتا وہاں آ س پاس کے لوگ کافی تعداد میں جمع ہو گئے اور ان کے ذریعہ اجتماعی درخواست دینے کے بعد بڑی مشکل سے ذمہ دارروں کے آنے تک کارروائی روک دی گئی۔

 

 

 

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...