
تحفظ دین انڈیا بھی 16 بلاک چینلوں کی فہرست شامل
اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق پروپیگنڈا پھیلانے پر 16 یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔ ان میں 10 ہندوستانی اور 6 پاکستان پر مبنی یوٹیوب نیوز چینلز شامل ہیں۔
وزارت نے گزشتہ ہفتے نجی ٹیلی ویژن نیوز چینلز کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ جھوٹے دعوؤں اور توہین آمیز سرخیوں کا استعمال نہ کریں۔
امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق ممنوعہ یوٹیوب چینلز میں ایم آر ایف ٹی وی لائیو، سینی ایجوکیشن ریسرچ، تحفظ دین انڈیا اور ایس بی بی نیوز شامل ہیں۔ پاکستان سے چلنے والے یوٹیوب چینلز میں AJ Tak Pakistan، Discover Point، Reality Checks اور The Voice of Asia شامل ہیں۔