Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دنیا کا مہنگا ترین کاروباری سودا، ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹویٹر خرید لیا

by | Apr 26, 2022

دنیا کی مہنگی ترین کاروباری ڈیل گزشتہ روز فائنل ہوئی ہے جس کے نتیجے میںبرقی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا اور خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ رقم پاکستان کے سالانہ بجٹ اور ملک کے مجموعی قرضوں کے تقریباً برابر ہے۔
رپورٹس کے مطابق مطابق ایلون مسک ٹویٹر کی خریداری کے لیے54.20 ڈالر فی شیئر کے حساب سے نقد رقم ادا کریں گے اور اس طرح وہ ٹویٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن جائیں گے ۔ یہ دنیا بھر میںاب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس خبر کے بعد ٹوئٹر کے شیئرز میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
 اس ڈیل کے فائنل ہونے کے بعد ایلون مسک کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹویٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں مستقبل کے  اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے۔انھوں نے صارفین کے لیے ٹویٹر کے نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ اپریل کے آغاز میں ایلون مسک نے ٹویٹر کے3 ارب ڈالرز مالیت کے تقریباً 7 کروڑ 34 شیئرز (9.2فیصد) خریدے تھے جس کے بعد وہ ٹویٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے تھے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...