Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسپین: امام کوعیدی کے طور پرملی لگژری کار

by | May 6, 2022

اسپین کے شہر للیدا میں مسلمانوں کی جانب سے مقامی مسجد کےامام کوایک لگژری آڈی-6 کارعیدی کے طور پر دی گئی ہے۔ اس واقعہ نے دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

الرحمان مسجد میں مستقل نماز پڑھنے والے لوگوں نے کہا کہ یہ تحفہ رمضان کے مہینے میں ان کی کوششوں کے لیے ہے۔ امام اسامہ نے اپنے فیس بک پیج پراس محبت و عنایت کے لیے مصلیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج بہت خوشی کی بات ہے۔ کیونکہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے مجھے ایک خوبصورت، قیمتی اورمہنگا تحفہ دے کر حیران کردیا ہے۔ یہ اعلیٰ درجے کی کار ہے، اللہ اسے قبول کرے۔

انھوں نے لکھا کہ ان فیاض مومنین کی محبت سے میری خوشی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وہ مجھے پسند کرتے ہیں۔اپنی دعاوں میں یاد رکھتے ہیں۔ یہ ان کی اعلیٰ ظرفی ہے۔ میں ان کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو دین دار بنائے۔

ایک مقامی اخبار نے ٹوئٹر پر امام کی آڈی وصول کرنے کی تصاویر پوسٹ کی ہے۔

 

ہسپانوی شہر للیدا کی تارکہ علاقے کے مسلم روزہ داروں نے عید الفطر کے موقع پر اوررمضان المبارک  کے دوران کی جانے والی کوششوں کے لیے الرحمان مسجد کے امام اسامہ بون صاحب کو ایک “آڈی 6” کار پیش کی ہے۔

اسپین کے شہر تارکہ میں “مغربی کمیونٹی” کے اراکین نے کہا کہ مسجد کے امام کو تحفہ دینا دراصل، ان کے تئیں اظہار تشکر کا ایک طریقہ ہے۔

عطیات کو تھیلے میں جمع کرکے دینے کے بجائے اس بار نمازیوں کی طرف انہیں ایک عمدہ چیز تحفے میں دی گئی ہے۔

یہ ایک قابلِ تقلید مثال ہے، جس کو دیگر جگہوں پراپنانےکی ضرورت ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...