Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حج کمیٹی کی تشکیل نو پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

by | May 9, 2022

سپریم کورٹ کے حکومت کو آٹھ ہفتے کے اندر حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نو کی ہدایت پر عمل درآمد کے سلسلے میں دائر مفاد عامہ کی عرضی پر آج سپریم کورٹ کے جسٹس عبدالنظیر اور جسٹس وکرم ناتھ کی بینچ نے سماعت کی۔

یہ عرضی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے داخل کی ہے سماعت کے دوران مسٹر اعظمی کے وکیل ایس آّر ہیگڑے اور طلحہ عبدالرحمٰن نے بحث کےدوران دعوی کیا کہ مرکزی حکومت نے ادھوری کمیٹی بنائی ہے اور مفتی اور علما کے کوٹے میں عبداللہ کٹی کو رکھاگیاہے جومفتی اور عالم نہیں ہیں۔

جس پرسپریم کورٹ نے کہا کہ مرکز کا حلف نامہ ابھی داخل نہیں ہوا ہے اس لیے اس معاملہ کو حلف نامہ داخل ہونے کےبعد دیکھا جائےگا۔اس کے بعد مزید آٹھ ہفتے تک سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور مرکزی حج کمیٹی کی تشکیل کے لیے یہ رٹ داخل ہوئی تھی جس میں 11 اسٹیٹ دہلی چھتیس گڑھ ، کیرلا، جھارکھنڈ، تامل ناڈو، آسام ، پنجاپ، ہریانہ، تری پورہ، پارہ چری، اور تلنگانہ، کاجواب داخل ہوگیا ہے کہ حج کمیٹیاں یہاں تشکیل ہوگئی ہیں۔

عدالت عظمی نے اس ملک گیر معاملہ کو بہت ہی سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکم دیاکہ 8 ہفتہ کے اندر سبھی فریق حلف نامہ داخل کریں جب کہ مرکز کے وکیل کے نٹراج نے عدالت سے کہاتھا کہ حج کمیٹی آف انڈیا بن گئی ہے اور ہمارا رول ختم ہوگیا ہے اس لیے اس معاملہ کو ختم کیاجاسکتاہے مگر عدالت نے ان کی اس درخواست کو منظور نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 20 مئی سے سپریم کورٹ میں تعطیل بھی ہورہی ہے اس پر حافظ نوشاد احمداعظمی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھیرے دھیرے ہی سہی ہمیں عدالت عظمیٰ سےقوی امید ہے کہ پوری طرح انصاف ملے گا اور ہم طویل مدتی لڑائی لڑنے کےلیے تیار ہیں۔

انھوں نے ساتھ ہی ساتھ الزام عائد کیا کہ 2014 سے ہی اس حکومت میں بیٹھے ذمہ دار اس ادارہ کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے تھے اور ایک گہری سازش ہوئی ہے۔

Recent Posts

وفا پارک فیڈریشن ریزرو پلاٹس کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے: نجیب ملا

وفا پارک فیڈریشن ریزرو پلاٹس کے تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے: نجیب ملا

معیشت نیوز نیٹ ورککوسہ (ممبرا)، 27 جولائی 2025ممبرا،کوسہ کے الماس کالونی میں واقع وفا پارک ان دنوں مختلف حوالوں سے شاہ سرخیوں میں ہے۔ کبھی مسجد کی تعمیر غیر قانونی زمین کے حوالے سے تو کبھی غیر قانونی تعمیرات اور ڈرگ مافیا کے حوالے سے۔ فی الحال وفا پارک کی مسجد عمر سے...

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...