
گوگل ٹرانسلیٹ میں سنسکرت سمیت 8 ہندوستانی زبانیں شامل
سرچ انجن ‘گوگل نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں سنسکرت سمیت آٹھ ہندوستانی زبانوں کو شامل کیا ہے۔ سرچ انجن کمپنی کا کہنا ہے کہ گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں 30 کروڑ سے زائد افراد کے ذریعہ بولی جانے والی 24 نئی زبانوں کوشامل کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میںسنسکرت سمیت شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی میتھلی اور بھوجپوری بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ آسامی، ڈوگری، کونکنی، میزو اورموئی تیلون (منی پوری) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستانی زبانیں
ان ہندوستانی زبانوں کو شامل کرنے کے بعد گوگل ٹرانسلیٹ میں ہندوستانی زبانوں کی کل تعداد 19 ہوگئی ہے۔ ان میں افریقہ میں بولی جانے والی 10 نئی زبانیں، لنگالا، ٹوئی، ٹگرینیا وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیپالی، فجین اور دھیویہی زبانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور دنیا بھر کی کمیونٹیز کو آپس میں جوڑنے میں مدد کرنے کی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ ان زبانوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، جن کی زیادہ تر ٹیکنالوجی میں نمائندگی نہیں کی جاتی ہے۔
غور طلب ہے کہ اب گوگل ٹرانسلیٹ پر کل 133 زبانیں دستیاب ہو چکی ہیں۔