Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جامعہ ملیہ:2022-23 آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب

by | May 20, 2022

نئی دہلی : آرسی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال دوہزار بائیس اور تیئس میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں ٍرہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سول سروسز (پرلمنری کم مینس) امتحانات سال دوہزاربائیس اور تئیس کی مفت کوچنگ اور(ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ) تیاری کے لیے اقلیتوں،ایس سی،ایس ٹی اور خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ پندر ہ جون دوہزار بائیس ہے۔ یونیورسٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں دس مراکز یعنی دہلی،سری نگر،جمو، حیدرآباد،ممبئی،لکھنؤ،گوہاٹی،پٹنہ،بنگلورو اور مالاپورم (کیرالہ) میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔

جب سے آرسی اے کا قیام عمل میں آیاہے اس وقت سے دوسو پینتالیس سول سرونٹس سے زیادہ اور دیگر مرکزی و صوبائی سروسز میں تین سو چھتر امیدواروں کو ملازمت ملی ہے جن میں کل ہند رینک والے امیدوار جیسے کہ جناب جنید احمد(اے آئی آر۔تین)اور جناب فیض عقیل احمد(اے آئی آر۔سترہ) بھی شامل ہیں ۔

آر سی اے سماجی و معاشی طورپر کمزور طلبا کو چوبیس گھنٹے کتب خانہ کی سہولت کے ساتھ کوچنگ اور تربیت فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے لیے مثبت اور صحت مند ماحول بھی مہیاکرتی ہے۔ اہلیت،ٹسٹ مراکز اور دیگر تفصیلات درج ذیل ویب سائٹس پر دستیاب ہیں

:http://www.jmi.ac.in, http://jmicoe.in

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...