Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مانو میں صحافت پر دستاویزی فلم سازی مقابلہ، 20 ہزار انعام

by | May 20, 2022

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد کا شعبہ ترسیل عامہ و صحافت ’کاروانِ اردو صحافت‘ کے زیر عنوان اردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔

سال بھر جاری رہنے والی یہ تقریبات مختلف النوع پروگراموں پر مشتمل ہیں۔ جشن کے تحت اردو صحافت پر مبنی لوگو سازی ، ویڈیو یادداشت اور اور دیگر مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔

’ویڈیو دستاویزی فلم کا مقابلہ‘ بھی اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے جو 30 مئی تا 15 اکتوبر جاری رہے گا۔ مقابلہ جیتنے والے کو نومبر 2022 کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کے موقع پر بیس ہزار روپے (20,000) نقد انعام دیا جائے گا۔

اس کے ذریعہ طلبہ، میڈیا پروفیشنلز اور شوقیہ صحافیوں کو تحریک آزادی میں اردو صحافت کے کردار، سماجی اور سیاسی اصلاحات، مختلف علاقوں میں اردو کی ترقی، نامور اُردو شخصیات کی قربانیوں اور مختلف مسائل کا احاطہ جو ماضی اور حال کی عکاسی کرتے ہوں، پر مشتمل ویڈیو دستاویزی فلمیں بنانے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

دستاویزی فلم کا دورانیہ 10 تا 20 منٹ ہونا چاہیے۔

اس مقابلے میںکالج، ریاستی یا مرکزی یونیورسٹیوں میںترسیل عامہ و صحافت کے کسی بھی کورس میںزیر تعلیم طلباءو طالبات کا گروپ، دستاویزی فلم ساز، میڈیا پروفیشنلز یا کوئی بھی دلچسپی رکھنے والے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔

’ویڈیو دستاویزی فلمیں‘ سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی اور بہترین فلم نومبر کے مہینے میں اختتامی تقریبات کے موقع پر دکھائی جائے گی۔ مزید برآں تمام ’ویڈیو دستاویزی فلموں‘ کو اکتوبر میں شروع کی جانے والی ’اردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات‘ کی ایک مخصوص ’ویب سائٹ‘ پر محفوظ کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں مستفید ہو سکیں۔

شرکا گوگل فارم کے لنک https://forms.gle/kt1ukX4rchjKvnEJ8 کے ذریعے اپنے اندرجات جمع کروا سکتے ہیں۔ بہتر ویڈیو کوالٹی کے لیے ویڈیو فوٹیج کو براہ راست اپنے موبائل ڈیوائس سے بھیجیں یا ویڈیو کو آسانی سے اٹیچ کرنے کے لیے یو ایس بی کیبل کے ذریعے ویڈیو کو اپنے ڈیسک ٹاپ پر منتقل کریں اور پھر wetransfer.com کے ذریعے ویڈیو کو اٹیچ کریں اور kusbc200vdc@gmail.com پر بھیجیں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر موجود بروشر سے یا جناب طاہر قریشی، اسسٹنٹ پروفیسر سے ای میل tahir_2kmq@yahoo.com یا موبائل نمبر 9873220786 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...