پٹرول 9.5 روپے، ڈیزل 7 روپے ہوسکتا ہے سستا، مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی گھٹائی

نئی دہلی :(ایجنسی)

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کی شام ایندھن کی قیمتوں پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں بڑی کٹوتی کا اعلان کیاہے۔ اس سے پیٹرول کی قیمت 9.5 روپے، جبکہ ڈیزل 7 روپے سستا ہو جائے گا۔ ملک میں خوردہ مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے بیشتر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ تاہم ہفتے کے روز حکومت نے سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا۔ گزشتہ کئی روز سے سی این جی، ایل پی جی اور کمرشل گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں، پی ایم مودی خود ریاستوں سے پیٹرول اور ڈیزل پر VAT کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سوالوں میں گھرگئے تھے۔ ان کے اس بیان پر کئی ریاستوں نے شدید تنقید کی تھی۔ اس تنازعہ میں یہ واضح تھا کہ مرکز اپنی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، لیکن وہ ریاستوں سے VAT کو کم کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ کانگریس نے تمام اعداد و شمار کے ساتھ مودی حکومت پر زبردست حملہ کیا تھا۔

 

 

 

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ہفتہ کی شام کہا کہ پٹرول پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے اسے 1 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ وزیر نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اسی طرح کی کٹوتیوں کو لاگو کریں اور اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں۔ سیتا رمن نے اپیل کی، ’میں تمام ریاستی حکومتوں سے اپیل کرنا چاہوں گی، خاص طور پر ان ریاستوں سے، جہاں نومبر 2021 کے دوران کٹوتی نہیں کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، مرکزی حکومت اجولا اسکیم کے مستفیدین کوایک سال میں 12سلنڈروں کے لئے 200فی سلنڈر سبسڈی دے گی، تاکہ گھریلو گیس کی شرحوں کے ریکارڈ سطح تک بڑھنے سے پیدا ہونے والے کچھ بوجھ کو کم کرنے میں مدد مل سکے ۔

 

 

ریاست کے لوگوں کی بھلائی ‘ والی مرکزی حکومت کی ذہنیت کوسمجھنا چاہتے ہیں تو ایکسائز ڈیوٹی میں اس کمی کی بات بھی کریں اور اس کٹوتی سے پہلے ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کو بھی یاد رکھیں۔

 

 

 

یہ اضافہ اس وقت ہوا جب بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی تھیں اور عام لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ لیکن اس وقت کے وزیراعظم کو عام لوگوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ یاد نہیں رہا۔ جب ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا تو ریلیف بہت کم تھا۔ اسی راحت کی یاد دلاتے ہوئے پی ایم مودی نے غیر بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں پر تنقید کی تھی۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *