ٹوکیو:مودی نے کی کاروباری برادری سے ملاقات

 ٹوکیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے 30 سے زیادہ جاپانی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کی۔ جاپانی کاروباری رہنماؤں کو کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کی گئی حالیہ اصلاحات سے آگاہ کیا اورانہیں ‘میک ان انڈیا فار دی ورلڈ’ کے لیے مدعو کیا۔

 

وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکوٹوکیومیں جاپانی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ گول میز کانفرنس کی صدارت کی ہے۔اس تقریب میں 34 جاپانی کمپنیوں کے اعلیٰ ایگزیکٹوز اور سی ای اوز نے شرکت کی تھی۔

ان کمپنیوں کی اکثریت ہندوستان میں سرمایہ کاری اور کام کرتی ہے۔ان کمپنیوں نے آٹوموبائل، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرز، اسٹیل، ٹیکنالوجی، ٹریڈنگ و بینکنگ اور فنانس سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کی ۔ ہندوستان اور جاپان کے اہم کاروباری ادارے اور تنظیمیں جیسے Keidanren، Japan External Trade Organisation (JETRO)، Japan International Cooperation Agency (JICA)، Japan Bank for International Cooperation (JBIC)، Japan-India Business Consultative Committee (JIBCC) اور Invest India نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ ہندوستان اورجاپان قدرتی شراکت دار ہیں۔ مودی نے  کاروباری برادری کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ مارچ 2022 میں وزیر اعظم کشیدا کے دورہ ہند کے دوران دونوں ممالک نے آئندہ 5 سالوں میں 5 ٹریلین جاپانی ین کی سرمایہ کاری کا غیر معمولی ہدف مقرر کیا تھا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر روشنی ڈالی، جیسے ہندوستان-جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری (IJICP) اور کلین انرجی پارٹنرشپ وغیرہ۔

انہوں نے نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (NIP)، پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (PLI) اسکیم، اور سیمی کنڈکٹر پالیسی جیسے اقدامات کے بارے میں بات کی اور ہندوستان کے مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی ایف ڈی آئی میں سست روی کے باوجود ہندوستان نے پچھلے مالی سال میں 84 بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ ایف ڈی آئی کو راغب کیا ہے۔  انہوں نے اسے ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا ووٹ قرار دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں جاپانی کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی اور ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں جاپان کے تعاون کو ’’جاپان ہفتہ‘‘ کی شکل میں منانے کی تجویز پیش کی۔

 

awaz

وزیر اعظم مودی کے ساتھ وزیر خارجہ جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال 


وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اور جاپان ایک کھلے، آزاد اور جامع ہند-بحرالکاہل خطہ کی تعمیر میں تعاون کریں گے، جو محفوظ سمندروں سے جڑا ہو، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے مربوط ہو، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے متعین ہو اور بین الاقوامی قانون میں لنگر انداز ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *