شاہ سلمان نے دی مسجد الحرام میں فتوی سمینار کی منظوری

مکہ :خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مسجد الحرام میں فتوی سمینار منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’حرمین میں فتوی اور مسلمانوں میں آسانیاں پیدا کرنے میں اس کے اثرات‘ کے زیر عنوان سمینار یکم ذو القعدہ کو منعقد ہوگا

حرمین انتظامیہ میں نائب سربراہ برائے مسجد الحرام ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کی طرف سے سمینار کے انعقاد کی منظوری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔‘ انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمان کی دینی اور شرعی امور میں رہنمائی کا مرکز ہے۔‘

’یہی وجہ ہے کہ یہاں سے جاری ہونے والے فتوے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور پوری دنیا میں حرمین کے علما کو قدر ومنزلت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔‘ انہوں نے کہا ہے کہ ’سمینار کی افتتاحی تقریب میں شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *