Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کابل : طالبان کی واپسی کے بعد پہلی بار اجتماعی شادیوں کا اہتمام

by | Jun 15, 2022

کابل:  افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد کے بعد پہلی اچھی خبر آئی ہے۔ اجڑتے گھروں کے درمیان اب نئے گھر بسنے کی خبر آئی ہے۔ در اصل  دارالحکومت کابل میں سب سے بڑی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکڑوں مہمانوں اور بندوق بردار طالبان جنگجوؤں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ایک ہی وقت میں 70 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ گزشتہ روز ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہنوں نے سبز شال اور دولہوں نے سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔

awazurdu

کابل کی اجتماعی شادی کا ایک منظر


اجتماعی شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں جوڑوں کو علیحدہ رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں شادی بیاہ کے معاملات انتہائی مہنگے ہیں۔ اجتماعی شادی کا ہال 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر میں بُک کیا گیا۔

گزشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد طالبان کی جانب سے سماجی زندگی پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں، ساتھ ہی شادیوں میں ادا کی جانے والی غیر ضروری رسومات پر بھی پابندی عائد کی گئی تھیں۔

شادی کے لیے آٹھ سال کا انتظار کرنے والے عباد اللہ کا کہنا ہے کہ ’ آج کوئی نوجوان مہنگی شادی کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہتا‘۔ 22 سالہ عصمت اللہ بشر نے کہا کہ ’ میرے پاس کوئی کام نہیں ہے، ہمارے پاس پیسے کی کمی تھی اور اس لیے ہم نے اجتماعی شادی کی تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا

awazurdu

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...