نئی دہلی : یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے عالمی یوم آبادی پر بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بحث چھڑ گئی ہے۔ ادھر بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا بیان سامنے آیا ہے۔ مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ آبادی کے دھماکے کو مذہب سے جوڑنا جائز نہیں۔ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ مختار عباس نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کا بہت بڑا دھماکہ مذہب نہیں ملک کا مسئلہ ہے۔ اسے ذات پات اور مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں۔ نقوی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب انہوں نے حال ہی میں مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کی راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ تاہم بات یہ ہے کہ بی جے پی انہیں نائب صدر کے عہدے کا امیدوار بنا سکتی ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...