Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مودی اور یوگی کی تصاویرکا تنازعہ: جھاڑو دینے والے کی نوکری بحال

by | Jul 19, 2022

متھرا، اترپردیش میں، کوڑا گاڑی  میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کی تصویریں لے جانے والے صفائی کرمچاری کو حکومت نے بحال کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جھاڑو دینے والے کو برطرف کیے جانے پر صفائی ملازمین کی تنظیموں نے خبردار کیا تھا کہ اگر 72 گھنٹے کے اندر کنٹریکٹ سویپر کو بحال نہیں کیا گیا تو ریاست بھر سے کوڑا نہیں اٹھایا جائے گا۔

صفائی کرنے والوں کی تنظیموں کے انتباہ کے بعد متھرا میونسپل کارپوریشن نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں نوکری پر بحال کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ صفائی کارکن نے اپنے فعل پر معافی مانگی اور صفائی کارکن اپنی غلطی پر بہت شرمندہ ہے۔ خاندان کی حالت کو دیکھتے ہوئے، ملازم کو بحال کیا جاتا ہے.

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہفتہ کو 40 سالہ جھاڑو دینے والے بوبی کا کوڑاجمع کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ کوڑا گاڑی میں پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کی تصویریں اٹھائے ہوئے نظر آئے تھے۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو کوڑا گاڑی میں پی ایم اور سی ایم کی تصویر لینے پر اعتراض کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور ٹھیکے پر رکھے گئے صفائی ملازم کو فوری طور پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے انسپکٹر اور صفائی نگران کو معززین اور عوامی نمائندوں کی تصاویر کے بارے میں آگاہ نہ کرنے پر وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف بھی تحقیقات کے احکامات دیے گئے۔

میونسپل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ صفائی کرنے والے بوبی نے کہا کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ وہ ناخواندہ ہے جس کی وجہ سے وہ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کی تصویروں کو نہیں پہچان سکتا تھا۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے میونسپل کارپوریشن نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...