Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سری لنکا کے بعد پاکستان ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار

by | Jul 22, 2022

اسلام آباد: سری لنکا میں بدترین معاشی بحران جاری ہے ، سیاسی بحران انتہا پر ہے ، ملک  بالکل تباہ ہو چکا ہے ، واہ لی ہے اور حکومت بے بس ہے پیٹرول سے لے کر چائے پتی تک ملک میں کچھ بھی دستیاب نہیں ہیں یہ ایک بدترین بحران ہے اس نے سری لنکا کو دنیا کا سب سے مہنگا ملک بنا دیا ہے- عوام پریشانی سیاستدان فرار ہیں اور ملک کا اللہ ہی مالک ہے – اب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے مہنگائی کی شرح اگلے سال بھی بلند رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ترقی پزیر ممالک کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ‏پاکستان میں پچھلے چھ ماہ میں سری لنکا کے بعد خطے کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد، سری لنکا میں 14 فیصد سے 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رواں سال پاکستان میں معاشی شرح نمو معتدل جبکہ مہنگائی کی شرح بلند رہنے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے اقدامات اور تیل و خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے، اگلے سال پاکستان میں معاشی شرح نمو میں بہتری کی امید ہے۔

اے ڈی بی کی ترقی پذیر ایشیائی ممالک سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث خطے کی شرح نمو 5.2 کے بجائے 4.6 فیصد تک محدود رہے گی۔

پاکستان میں بھی اس سال جی ڈی پی گروتھ معتدل رہے گی۔ پاکستان میں مہنگائی کی وجوہات میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور تیل و بجلی پر سبسڈی واپس لینا شامل ہے، جبکہ توانائی اور خوراک کی عالمی قیمتوں کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں قدرے بہتری آئے گی۔ بیرونی اور مالیاتی عدم توازن پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا کے بعد مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی۔

اس دوران سری لنکا میں مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد، بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد ہوئی ہے۔ اسی عرصے میں چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد ہوگئی۔ علاوہ ازیں گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھا ہے۔

اے ڈی بی پی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں کورونا وبا سے بحالی کا عمل جاری ہے۔ بہت سے ممالک میں پابندیاں نرم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ اے ڈی بی پی کے مطابق عالمی طلب میں کمی کے ساتھ بعض ممالک میں کورونا کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، تاہم ایشیائی خطے کی کورونا سے مکمل بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...