
جلگاؤں :کاسودہ تعلقہ ارنڈول کے مراٹھی ہندی صحافی، سماجی تعلیمی شخصیت نورالدین ملاجی کو ان کی ٣ دہایوں کی ہمہ جہت کارگزاریوں کے سبب گزشتہ دنوں اعزازی” ڈاکٹریٹ” سے نوازا گیا اس کا اعتراف کرتے ہوئے مقامی راجہ بھاؤ منتری کوآپریٹیو کرڈیٹ سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں ان کا سوسائٹی نے خصوصی اعزاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل فخر بات ہےکہ چھوٹے سے قصبے کے ساکن نورالدین ملاجی کی کارکردگیوں کو بین الاقوامی سطح پر قبول کیا جانا اورانہیں ڈاکٹریٹ کے اعزاز سے نوازا جانا یہ نہ ان کے لئے بلکہ دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والوں کے لئے راہ مشعل سے کم نہیں ہے اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین،جملہ اسٹاف ممبران و عمادین شہر موجود تھے۔