Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اپنے مدارس آزاد رکھیں،جذباتیت قوم کے لیے تباہ کن،مولانا محمود مدنی

by | Aug 10, 2022

انھوں نے کہا کہ تقسیم وطن کی مخالفت کو کچھ لوگ غلط بتارہے ہیں اور کچھ لوگ بہت احترام سے کہتے ہیں کہ ہمارے علماء سے بھول ہوگئی اور سادگی میں مارے گئے۔حالاں کہ دنیا کے بڑے بڑے اسکالرز جنھوں نے بھارت پر ریسرچ کیا ہے، ان میں سے ملیشیا کے ایک عالم ہیں، انھوں نے انڈیا کی آزادی و تقسیم پر پیپر تیار کیاہے، انھوں ایک ملاقات میں کہا کہ اگر تقسیم نہ ہوتی تو انڈیا کا مسلمان پوری دنیا کو قیادت و رہ نمائی فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہو تا اور یہاں کا مسلمان ورلڈ کے مسلم کو گائیڈ کررہا ہو تا۔ انھوں نے جماعتی کارکنان کو تلقین کی کہ کم ازکم یومیہ دو گھنٹہ جمعیۃ کے لیے وقف کردیں، ان شاء اللہ ملت کو اس کا بہت فائدہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ پہلے خود کو بدلنا ہوگا، کیوں کہ تبدیلی کا کا م خود سے شرو ع ہو تا ہے، اگر ہم نے تھوڑی سی تبدیلی بھی کرلی تو یہ ہماری کامیابی ہے۔

انھوں نے نوجوانوں کو بھی جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دینی مدارس کو سرکاری بورڈ سے جوڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ آسام میں مدرسوں کی اربوں روپے کی جائیداد پر سرکار نے قبضہ کرلیا، سالوں پہلے مولانا اسعد مدنی ؒ نے جو کہا تھا کہ قوم کو اس کی سزا بھگتنی پڑے گی، وہ آج حرف بحرف صاد ق آرہا ہے۔ انھوں نے بالخصوص بہار کے لوگوں کو متوجہ کیا کہ اپنے مدرسوں کو آزاد رکھیں۔

۔ اس موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ اللہ کی رضا کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ حسن اخلاق او رخدمت خلق ہے۔انھوں نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ اللہ کے بندوں کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ کریں اور انسانی خدمت کو اپنا مشن بنائیں۔۔

ان کے علاوہ مشہور موٹیویٹر مولانا ساجد فلاحی نے پرزینٹیشن کے ذریعہ سوارم انٹیلی جینس پر روشنی ڈالی، ریٹائٹرڈ آئی پی ایس افسر یو نثا ر احمد نے بہار کے سیاسی حالات اور ووٹنگ و رجسٹریشن کا طریقہ کار،مولانا خالد گیاوی نے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند خدمات و طریقہ، مولانا معظم عارفی نے اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ہند خدمات وطریقہ کار، مولانا عظیم اللہ قاسمی نے اسلاموفوبیا کے انسداد پر پرزینٹیشن پیش کیے۔اپنے اختتامی خطاب میں مولانا مفتی جاوید اقبال قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار نے لوگوں کو جماعتی تحریک سے مخلصانہ طور سے وابستہ ہونے کی اپیل کی۔ اخیر میں مولانا غیاث الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء کشن گنج کی دعاء پر اجتماع ختم ہو ا۔

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...