Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے چنئی میں سمینار کا انعقاد

by | Sep 3, 2022

چنئی۔  انڈین یونین مسلم لیگ

(IUML) ملک کے تمام مذہبی رہنماؤں کو اکٹھا کرنے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے The Journey of Harmony India کے عنوان کے تحت سمینار کا انعقاد کررہی ہے۔ پہلا سمینار کیرلا دوسرا کرناٹک اور تیسرا سمینار 2ستمبر 2022کو رمضان محل، رایاپورم، چنئی میں منعقد ہوا۔ اس سمینار کی صدارت انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے کی اور خطاب کیا۔کیرلا اسمبلی کے اپوزیشن ڈپٹی لیڈر اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پی کے۔ کنجالی کٹی موجود رہے۔ پارٹی کے کیرلا ریاستی صدر صادق علی شہاب تنگل نے افتتاحی خطا ب کیا۔ تمل ناڈو اعلی تعلیم کے وزیر کے پون موڈی اوراقلیتی بہبود کے وزیر سینجی کے ایس مستان مہمان خصوصی کے طور پر مدعو رہے اور خطاب کیا۔ اس سمینار میں تمل ناڈو اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ایس پیٹر الفونس، ایا وژی بالا پرجاپتی اڈیگلار، آرچ بشپ جارج انتھونی سوامی، تمل ناڈو کے چیف قاضی محمد صلاح الدین ایوبی، سوامی سری راگھویندر سری ہری سوامی، بی اے۔ خواجہ معین الدین، پیاری لال جین، ہربھجن سنگھ سوری، غلام محمد مہدی خان، جے۔ جارج سٹیفن، بشپ کے پی ایڈیسن، برہما کماری پی کے نیلیما، منجیت سنگھ نائر، سید نظام شاہ،، ڈاکٹر کے وی ایس حبیب محمد، شیخ اسحاق بھائی ڈاکٹر منیال ایس۔ ٹائٹس، برہم سری جگدیسن،

پروین کمار ڈاڈیا سمیت مختلف مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، وقف بورڈ کے چیئرمین اے عبدالرحمن،کے نوازغنی ایم پی اور دیگر منتظمین نے شرکت کی۔تمام ہندوستانی مختلف مذاہب کے ماننے والے ہیں۔ انہیں اپنے مذاہب کو صحیح طور پر سمجھنا چاہیے اور تمام مذاہب کے درمیان پیار، محبت اور پیار پھیلانا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں روحانی ورثہ کو برقرار رکھنے اور تنوع میں اتحاد، بقائے باہمی، افہام و تفہیم، بھائی چارہ اور انسانیت کو برقرار رکھنے کے لیے مذہب مختلف ہونے کے باوجودایک ساتھ سفر کرنا چاہئے۔ یہی اس سیمینار کا مقصدہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر نے کہ اکہ اس سمینار کو ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا اور اختتامی سمینار دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...