Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اصل بادشاہ تو استاذ ہی ہوتاہے!

by | Sep 5, 2022

  انوارالحق قاسمی 
    یہ جو مشہور ہے کہ استاذ بادشاہ ہوتانہیں؛مگر بادشاہ بناتاہے۔تو اس سلسلے میں میرا خیال یہ ہے کہ لوگوں کو کچھ سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔کیوں کہ حقیقت یہی ہے کہ اصل بادشاہ استاذ ہی ہوتے ہیں؛اس لیے کہ استاذ کی حکومت دلوں پر ہوتی ہے،جب کہ بادشاہ کی حکومت فقط جسم پر ہوتی ہے۔
   دوسرا فرق یہ ہے کہ استاذ کی محبت اور ان سے عقیدت دائمی ہوتی ہے،جب کہ بادشاہ سے محبت وقتی اور عارضی ہوتی ہے۔تیسرا فرق یہ ہے کہ  استاذ کو جو یہ  بلند مقام حاصل ہوتاہے،وہ طلبا کو بلند درجات حاصل کرانے کی خاطر،ان کو طلباسے  اپنی کوئی غرض منسلک نہیں ہوتی ہے: یعنی عزت و جاہ اور مال و زر کے حصول کا ادنی بھی تصور استاذ کونہیں ہوتاہے،جب کہ بادشاہ کا مطمح نظر ہی عزت و جاہ کی طلب اور حصولِ مال و زر ہوتاہے اور رعایا کو کوئی ترقی ہو یایہ کہ نہ ہو اس سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہوتاہے۔
چوتھا فرق یہ ہے کہ جس طرح طلبا کو اپنے استاذ سے دلی محبت ہوتی ہےاسی طرح ،بل کہ اس سے کہیں زیادہ استاذ کو اپنے طلبا سے قلبی لگاو ہوتاہے ،یہی وجہ ہے کہ طلبا کو اگر کوئی تکلیف پہنچتی ہے،تو اس تکلیف کا اثر فورًا استاذ کو ہوجاتاہے،جب کہ بادشاہ کو رعایا کی تکلیف سے دورتک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتاہے۔
  ان فرقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں بلادو ٹوک یہ  کہہ سکتاہوں کہ ” اصل بادشاہ تو استاذ ہی ہوتاہے نہ کہ حکومتی  بادشاہ”چاہے دنیا اس کو مانے یا نہ مانے ،اس سے ہمیں کوئی مطلب نہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...