محمد شمیم حسین ۔كولکا تا
مغربی بنگال کے قلب کولکاتا میں عروج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے یہ ادارہ میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طالب علموں کے لئے NEET کی تیاری کروا رہا ہے۔ جس کے نتائج بھی بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔اس ادارہ سے امسال 15 طلباء و طالبات نے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
عروج کا قیام شہر کلکتہ اور اسکے اطراف کے پسماندہ طبقات کو خصوصاً اردو بولنے والے اور معاشی اعتبار سے دقتوں کا سامنا کرنے والے لوگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اس ادارہ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں مشہور و معروف ڈاکٹروں کی رہنمائی میں اور عروج کے ہی کامیاب نیٹ رینک (NEET Rank) ہولڈر س کی نگرانی میں کلاس ہوتی ہے۔یہ ادارہ بلخصوص ضرور ت مند طالب علموں کے لئے پیش پیش رہتا ہے اور ہر طرح سے ان کی مدد کرتا ہے۔
زکریا اسٹریٹ کے علاوہ دو اور بھی ٹیسٹ سنٹر ہیں، اولاد حسین (تو پسیا سنٹر) اورایک ہوڑہ شیب پور میں جہاں سے ہر سال NEET کی تیاری کے بعد نیٹ کرا ک کر کے میڈیکل کالج میں طلباء وطالبات داخلہ لیتے ہیں۔ امتحان سے پہلے طالبان کی تیاری کا تجزیہ کرنے کے لئے “ٹیسٹ سیریز” اور “ڈاؤٹ کلیرنس سیشن” کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ وقتاً فوقتاً ڈاکٹر حضرات بچوں کے کانفیڈیںس کو بہتر کرنے کے لئے بچوں سے خطاب کرتے رہتے ہیں۔ انہی کوششوں کے سبب امسال NEET 2022 میں 600 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد 5 تھی جبکہ 575 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 10 رہا۔ امسال عروج کا رزلٹ نہایت ہی شاندار رہا۔ 6 طلباء اور 9 طالبات اس ادارہ سے NEET کوالیفائی کر کے سرکاری میڈیکل کالج میں MBBS کرینگے۔
اس ادارہ کا اصل مقصد ہے ان طالب علموں کی مدد کرنا جو معاشی بحران کا شکار ہیں ۔ لہٰذا کسی بھی جانکاری کے لئے سنٹر میں آکر کورس سپروائزر (9980395548) سے معلومات حاصل کریں ۔ اس کے علاوہ داخلہ کے لئے ان نمبرات پر بات کر سکتے ہیں۔9831181500 اور 7003875308 زکریا اسٹریٹ اور شیب پور( ہوڑہ) میں admission کے لئے مندرجہ بالا موبائل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے 7439957465 اور 9038293521 پر رابطہ کریں۔ یہ یاد رہے کہ یہ ایک non profitable ادارہ ہے۔گارجین حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کا مستقبل بہتر کرنے کے لئے عروج کا سپورٹ کریں اور ادارہ کے کارکنان سے رابطہ کریں۔