Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسلام جمخانہ میں اقبال میمن آفیسر کی ۷۲؍ویں سالگرہ پر استقبالیہ یوتھ ونگ کی جانب سے اس موقع پر ملک بھر میں ضرورت مندوں میں امداد تقسیم

by | Sep 18, 2022

ممبئی:  آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی طرف سے پورے ملک میں یکم ستمبر کو فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر کی ۷۲ ویں سالگرہ منائی گئی ۔ اسلام جمخانہ ممبئی میں آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی یوتھ ونگ نے سالگرہ کے موقع پر استقبالیہ پروگرام کا بعد نماز عشاء انعقاد کیا۔پروگرام سے اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑی خوش نصیب جماعت ہے میمن جماعت فیڈریشن جسے اقبال میمن آفیسر جیسا ذمہ دار شخص ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی محنت، لگن، جذبے کو دیکھتے ہوئے یہ نہیں لگتا کہ ان کی عمر ۷۲ سال ہوگئی ہے وہ اس عمر میں بھی رفاعی، سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور دوسروں کو انسانیت کی خدمات کےلیے ابھار بھی رہے ہیں۔ کانگر یس کے سینئر لیڈر نظام الدین راعین نے بتایا کہ اقبال میمن آفیسر سبھی قوم کےلیے کام کرتے ہیں، خاص طور پر اقبال صاحب نے ممبئی پولس کےلیے آزاد میدان میں پینے کے پانی کا انتظام کروایا ہے جہاں آج بھی ہفتے میں دس ہزار سے زائد پولس اہلکار سیراب ہوتے ہیں۔ اقبال میمن آفیسر نے کہا کہ جب سال گزشتہ میری عمر ۷۱ سال ہوئی تھی تو مجھے ۱۷ سال کا کہاگیا تھا، آج جب میں ۷۲ سال کا ہوا ہوں تو مجھے ۲۷ سال کا کہا جارہا ہے اور جب آئندہ سال ۷۳ کا ہوں گا تو لگتا ہے کہ مجھے ۳۷ سال کا خطاب دیاجائے گا ۔ لوگوں کا تو ہرسال ایک برس بڑھتا ہے لیکن میں تو دس سال آگے بڑھتا ہوں۔ قبل ازیں پروگرام کا آغاز عبدالعزیز بھائی سانڈا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد حضورﷺ کی مدح سرائی کےلیے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیاگیا۔ یوتھ ونگ کے صدر عمران غنی فروٹ والا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اقبال میمن آفیسر صاحب کی زندگی اور ان کے ذریعے کیے گئے بے پناہ فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے عہدیداران سمیت علی ایم شمسی، ڈاکٹر پاٹنکر، عمران علوی، سرفراز آرزو، مشتاق ناخوا، فاروق تلاڈیا، دلاور چوگلے، سلیم الوارے، فاروق سید، مشیر انصاری کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں جنہوں نے اقبال میمن آفیسر کو درازی عمر کی دعائیں دیں۔ بتادیں کہ آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی یوتھ ونگ کی جانب سے پورے ملک میں اقبال میمن آفیسر کی یوم پیدائش منائی گئی اس موقع پر ضرورت مند لوگوں میں پھل تقسیم کیے گئے، کہیں پیسوں سے مدد دی گئی،تو کہیں میڈیکل کیمپ منعقد کرکے بیماروں کی شفایابی کےلیے کوششیں کی گئیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...